اسلام و فوبیا اور مسلمانوں سے تفریق بازی کے موضوع پر ترک انجمن کی رپورٹ

یورپی اسلام و فوبیا رپورٹ نے در اصل ترکی کے خدشات یا پھر ترک نقطہ نظر کو نہیں بلکہ یورپیوں کے خدشات کو زیر بحث  لایا  ہے

1440794
اسلام و فوبیا اور مسلمانوں سے تفریق بازی کے موضوع پر ترک انجمن کی رپورٹ

مشیر ِ اطلاعات  فخرالدین آلتون  کا کہنا ہے کہ یورپی مملکتوں،  قائدین اور فیصلہ کرنے والوں  کو دین ِ اسلام کو سیکیورٹی کو خطرے، اورمسلمانوں کو  مجرمین کی نگاہ سے دیکھنے سے بازآ جانا چاہیے۔

سیاست، اقتصادیات اور سماجی  امور کی تحقیقاتی انجمن سیتا  نے ’’2019 اسلام و فوبیا رپورٹ‘‘ کے عنوان پر مبنی  ویب سائٹ کے افتتاحی پینل کا اہتمام کیا۔

ٹویٹر اور یو ٹیوب چینلز  کے ذریعے براہ راست نشر ہونے والی اس افتتاحی تقریب  سے خطاب کرنے والے مشیرِ اطلاعات فخرالدین آلتون  کا کہنا تھا کہ سیتا نے حالیہ 5 برسوں سے اسلام و فوبیا رپورٹیں جاری کرتے ہوئے  ایک اہم  عوامی خدمت سر انجام دی  ہے۔

ان کا کہنا ہے  ان رپورٹوں نے دنیا کے  ہر مقام سے انسانوں کو یورپ کے مسلمانوں  کے خلاف مذہبی تفریق بازی کے عمل کا جائزہ لینے کا موقع فراہم کیا  اور بیک وقت یورپیوں کے بر اعظم میں منظر عام پر آنے والے بعض سماجی و سیاسی  رحجان سے متعل خدشات کو منظرِ عام پر لایا۔  لہذا یورپی اسلام و فوبیا رپورٹ نے در اصل ترکی کے خدشات یا پھر ترک نقطہ نظر کو نہیں بلکہ یورپیوں کے خدشات کو زیر بحث  لایا  ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مسلمان مخالف نسل پرستی نہ صرف یورپ کا مسئلہ ہے بلکہ ہم  جنوب مشرقی ایشیا سے لیکر متحدہ امریکہ  تک  کے علاقے میں انسانی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنے والے  خطرات کا ذکر کر رہے ہیں۔ مثال کے طور پر  ہندوستان میں ہر برس  ہزاروں کی تعداد میں ہندو قوم پرستی کی بھینٹ چڑھتے ہیں۔  میانمار اور نیو زی لینڈ میں نسل پرستی کے واقعات بھی اسی زمرے میں آتے ہیں۔



متعللقہ خبریں