افغانستان کےلیے طبی امداد، ترکی کا عسکری طیارہ روانہ ہوگیا

کورونا وائرس کے انسداد میں مدد کے تحت ترکی کا ایک عسکری  مال بردار طیارہ قوجہ یوسف یہ سامان لے کر  افغانستان  کےلیے روانہ ہو گیا ہے

1433898
افغانستان کےلیے طبی امداد، ترکی کا عسکری طیارہ روانہ ہوگیا

ترکی نے کورونا وائرس کے انسداد میں مدد کے تحت افغانستان کو  طبی سامان روانہ کیا ہے۔

 اس سلسلے میں ترکی کا ایک عسکری  مال بردار طیارہ قوجہ یوسف یہ سامان لے کر  افغانستان  کےلیے روانہ ہو گیا ہے ۔

بتایا گیا ہے کہ اس سامان میں مصنوعی آلات تنفس،ماسک اور دیگر ضروری اشیا شامل ہیں جن پرمولانا رومی کا قول" ناامیدی کے بعد امید کی کرن نمودارہوگی تاریکی کے بعد سویرا ضرور ہے" درج  ہے۔

 

 

 



متعللقہ خبریں