شمالی عراق میں ترک فضائیہ کی کاروائی،8 دہشتگرد ہلاک

ترک وزارت دفاع کے مطابق،  ترک فضائیہ شمالی عراق کے علاقوں زاپ اور حفتانین پر گشت کر رہی تھی جس دوران ان دہشتگردوں کے ٹھکانے کا پتہ لگایا گیا

1433117
شمالی عراق میں ترک فضائیہ کی کاروائی،8 دہشتگرد ہلاک

ترک فضائیہ نے شمالی عراق پر بمباری کرتے ہوئے پی کے کے کے آٹھ دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا ۔

 ترک وزارت دفاع کے مطابق،  ترک فضائیہ شمالی عراق کے علاقوں زاپ اور حفتانین پر گشت کر رہی تھی جس دوران ان دہشتگردوں کے ٹھکانے کا پتہ لگایا گیا ۔

وزارت دفاع نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ  ترک مسلح افواج عزم  کے تحت شمالی عراق میں موجود پی کےکے کے ٹھکانوں کو  تباہ کرتی رہے گی۔

دوسری جانب، شمالی شام  اور شمالی عراق سے فرار ہونے  والے پی کےکے کے دو دہشتگردوں نے خود کو ترک حکام کے حوالے کر دیا ۔

 

 

 



متعللقہ خبریں