ترک فوجی شہید ہونے کے جذبے کے ساتھ داعش کے خلاف نبرد آزما ہیں

شام میں دہشت گردی کے خلاف جنگ  میں سرکاری شراکت داروں کے ہمراہ کاروائیاں کرنے کی ضرورت ہے، نائب وزیر خارجہ

1429936
ترک فوجی شہید ہونے کے جذبے کے ساتھ داعش کے خلاف نبرد آزما ہیں

نائب وزیر  خارجہ سیدات اونال کا کہنا ہے کہ ترکی دہشت گرد تنظیم داعش  کے   خلاف بھر پور طریقے سے نبرد آزما ہے چاہے اس راہ میں شہید بھی کیوں نہ ہونا پڑے۔

سیدات اونال نے  ویڈیو کانفرس کے ذریعے داعش کے خلاف جدوجہد کولیشن  سمال گروپ  اجلاس  میں شرکت کی۔

انہوں نے ترکی کے داعش  کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن پر جگہ لینے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ’’ترک فوجی اپنی جان کو ہاتھ میں لیے اس دہشت گرد تنظیم کے خلاف  بھر پور لڑائی کر رہے ہیں،‘‘

داعش مخالف جنگ  کے لیے تجویز کردہ تین مرحلہ نقطہ نظر پر عمل درآمد کی اہمیت پر توجہ مبذول کرانے والے اونال نے  واضح کیا کہ شام میں دہشت گردی کے خلاف جنگ  میں سرکاری شراکت داروں کے ہمراہ کاروائیاں کرنے کی ضرورت ہے اور  ہمیں ہر طرح کی دہشت گردی کے خلاف جدوجہد کرنی ہو گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ مشرقی لیبیا میں غیر قانونی مسلح قوتوں  باغی حلیفہ  کے ملیشیاوں کے برخلاف ترکی مخالف فریق  کے مطالبے کے دائرہ کار اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قرار داد  کی روشنی میں  اس ملک میں امن و استحکام کے قیام کے لیے کوششیں صرف کر رہا ہے۔



متعللقہ خبریں