ترکی میں پی کےکے کے خلاف فضائی کاروائی،3 دہشتگرد ہلاک

وزیر داخلہ سلیمان سوئیلو  نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اواخر ہفتہ  دہشتگردوں کےلیے ایک بھیانک خواب بن چکا تھا،ہماری بہادر جینڈر میری نے فضائی کاروائی کے دوران تنج ایلی کے دیہی علاقوں میں  3 دہشتگردوں کو ہلاک کیا

1427258
ترکی میں پی کےکے کے خلاف فضائی کاروائی،3 دہشتگرد ہلاک

 ترک ضلع تنج ایلی کے دیہی علاقوں میں علیحدگی پسند تنظیم پی کےکے کے  3 دہشتگرد مارے گئے۔

 وزیر داخلہ سلیمان سوئیلو  نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ  اواخر ہفتہ  دہشتگردوں کےلیے ایک بھیانک خواب بن چکا تھا،ہماری بہادر جینڈر میری نے فضائی کاروائی کے دوران تنج ایلی کے دیہی علاقوں میں  3 دہشتگردوں کو ہلاک کیا جس سے اندرون ملک ہلاک شدہ دہشتگردوں کی مجموعی تعداد 14 ہو گئی ہے۔

 درہں اثناٗ، ضلع سیرت  کے بھی مضافات میں 29 مئی کو 5 دہشتگرد ہلاک کیے گئے جو کہ گزشتہ ماہ شہید ہونے والے  ترک فوجی بکر گوندیش کے قاتل تھے ۔

ترک وزارت دفاع نے بھی اپنے پیغام میں  بتایا ہے کہ دہشتگرد تنظیم پی کےکے کے بعض دہشتگردوں نے شام میں جاری  چشمہ امن آپریشن کے حامل علاقے میں داخلے کی کوشش کی جس میں 2 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔

 

 



متعللقہ خبریں