ٹی آرٹی ارطغرل غازی یو ٹیوب چینل عالمی سطح پر 33 ویں نمبر پر

اردو زبان میں پیش کرنے والے   ’’ٹی آرٹی اطغرل غازی‘‘ یو ٹیوب چینل  نے تین ہفتوں جیسی قلیل مدت میں میدان مار لیا

1425526
ٹی آرٹی ارطغرل غازی یو ٹیوب چینل  عالمی سطح پر 33 ویں نمبر پر

ترکی ریڈیو ٹیلی ویژن کارپوریشن  بین الاقوامی نشریاتی پلیٹ فارم پر اپنے اثرِ رسوخ میں اضافے کی حکمت عملی  کے اعتبار سے  اوپر تلے کامیابیاں حاصل کر رہا ہے۔

ٹی آرٹی  کے ریٹنگ ریکارڈز توڑنے والی  ڈرامیہ سیریل ’’ارطغرل غازی‘‘  کو انگریزی، عربی، ہسپانوی  اور روسی زبان کے چینلز کے بعد اب ایک نئے چینل کا اضافہ ہو ا ہے۔

ٹی آرٹی کی اس ڈرامہ سیریل کو   اردو زبان میں پیش کرنے والے   ’’ٹی آرٹی اطغرل غازی‘‘ یو ٹیوب چینل  نے تین ہفتوں جیسی قلیل مدت میں میدان مار لیا۔

اس چینل کو 18 تا 25 مئی کے دورانیہ میں  مجموعی طور پر 4 ملین سبسکرائبر  اور اڑھائی سو ملین ویورز  کی بدولت  یو ٹیوب کے  تیزی سے مقبولیت حاصل کرنے والے چینلز میں 33 ویں پوزیشن حاصل ہو گئی ہے۔

 



متعللقہ خبریں