یومِ افریقہ کی مناسبت سے ترک وزیر خارجہ کا ایک خصوصی کالم شائع

چاوش اولو کے براعظم افریقہ کے اتحاد ویکجہتی کی بدولت کورونا سے نبرد آزما ہوسکنے کے یقین  پر زور دیے گئے کالم  کو سینیگال کے میڈیا سمیت متعدد اشاعتی عناصر میں جگہ دی گئی

1424158
یومِ افریقہ کی مناسبت سے ترک وزیر خارجہ کا ایک خصوصی کالم شائع

وزیرِ خارجہ میولود چاوش اولو  کےیوم ِ افریقہ کی مناسبت سے تحریر کردہ ’’افریقہ سے اتحاد ہمیشہ سے کہیں زیادہ لازمی‘‘ کے زیر ِ عنوان کالم  کی سینیگال سمیت پورے بر اعظم  کے ذرائع ابلاغ میں وسیع پیمانے کی بازگشت سنائی دی ہے۔

جناب چاوش اولو کے براعظم افریقہ کے اتحاد ویکجہتی کی بدولت کورونا سے نبرد آزما ہوسکنے کے یقین  پر زور دیے گئے کالم  کو سینیگال کے میڈیا سمیت متعدد اشاعتی عناصر میں جگہ دی گئی ۔

چاڈ ، گینے، بینن، مالی سمیت متعدد ممالک کے اخبارات اور ویب اشاعتی عناصر نے اس مقالے کو شائع کیا۔

وزیر چاوش اولو نے کالم میں لکھا ہے کہ’’افریقہ  نہ صرف اپنے عوام کی خوشحالی کے لیے بلکہ آئندہ کے برسوں میں عالمی سطح پر عظیم سطح کی خدمات فراہم کرے گا، ترکی ۔ افریقہ شراکت داری بھی  باہمی تعاون کے کہیں زیادہ اہمیت حاصل کرنے والے  وبا کے بعد ایک نئے اور مثالی  مرحلے میں داخل ہوگی۔

عام وبا  کے بعد پیدا ہونے والے حالات نے امسال یومِ افریقہ کی علامت ہونے والے باہمی تعاون  کو مزید با معنی  بنایا ہے۔

تمام تر افریقی ممالک کو اس یوم کی مبارکباد پیش کرنے والے ترک وزیر  کا کہنا ہے کہ افریقی ممالک نے وبا کے خلاف جدوجہد کے معاملے میں  تجربات  کی وساطت سے کووڈ۔19 کے خلاف تدابیر کو بروقت اٹھایا تھا ، ترکی دوستی افریقہ ممالک  کی امداد کی اپیلوں کا اپنے وسائل  کے مطابق  قلیل مدت میں جواب دینے کی سعی کر رہا ہے۔



متعللقہ خبریں