حفتر کے حامی لیبیا کی جھڑپوں میں غلط فریق کا ساتھ دے رہے ہیں: قالن

فرانس اور اس کی طرح ابھی تک خلیفہ حفتر کی حمایت کرنے والے لیبیا کی جھڑپوں میں غلط فریق کا ساتھ دے رہے ہیں: صدارتی ترجمان ابراہیم قالن

1423744
حفتر کے حامی لیبیا کی جھڑپوں میں غلط فریق کا ساتھ دے رہے ہیں: قالن

ترکی کے صدارتی ترجمان ابراہیم قالن نے کہا ہے کہ فرانس اور اس کی طرح ابھی تک خلیفہ حفتر کی حمایت کرنے والے لیبیا کی جھڑپوں میں غلط فریق کا ساتھ دے رہے ہیں۔

فرانس 24 ٹیلی ویژن چینل کے لئے لیبیا کی جھڑپوں کا جائزہ لیتے ہوئے قالن نے کہا ہے کہ قابض حفتر لیبیا کے عوام کا قانونی نمائندہ نہیں ہے بلکہ وہ خلیجی علاقے، روس اور چند دیگر ممالک سے حاصل کردہ مدد کے ساتھ لیبیا میں حالات کو مزید بگاڑ کر عوام کے مصائب میں زیادہ اضافہ کر رہا ہے۔

قالن نے کہا ہے کہ لیبیا کی فائز السراج حکومت بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ حکومت ہے اور پہلے دن سے ہی نہایت ذمہ دارانہ اور تعمیری روّیہ اختیار کئے ہوئے ہے۔ فائز السراج حکومت فائر بندی پر کاربند اور عوام کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ سوڈان، چاڈ اور شام سے بھیجے جانے والے کرائے کے فوجی اور روس سے آنے والے ویگنر گروپ یعنی روسی کرائے کے فوجی حفتر کی طرف سے لڑ رہے ہیں۔ اس وقت حفتر کے حامیوں کو احساس ہے کہ نہ تو یہ حکمت عملی کارگر ہو رہی ہے اور نہ ہی یہ مسئلے کا حل ہے۔ سراج حکومت نے متعدد دفعہ مسئلے کے فوجی حل کی بجائے سیاسی حل کی خواہش ظاہر کی ہے لیکن وہ بھی اپنے دفاع کا حق رکھتے ہیں۔

صدارتی ترجمان ابراہیم قالن نے کہا ہے کہ فرانس اور حفتر کے دیگر حامی لیبیا میں جاری جھڑپوں کی غلط صف میں شامل ہیں۔



متعللقہ خبریں