میں پورے عالم اسلام اور ترک ملت کو عید الفطر کی مبارکباد پیش کرتا ہوں: صدر ایردوان

اللہ رب العزت سے میری دعا ہے کہ وہ ہمیں صحت، تندرستی اور امن و امان کے ساتھ اگلا ماہ رمضان نصیب فرمائے: صدر رجب طیب ایردوان

1422812
میں پورے عالم اسلام اور ترک ملت کو عید الفطر کی مبارکباد پیش کرتا ہوں: صدر ایردوان

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے عالم اسلام کو عید کی مبارکباد پیش کی ہے۔

ٹویٹر پیج سے جاری کردہ بیان میں صدر ایردوان نے کہا ہے کہ "میں پورے عالم اسلام اور ترک ملت کو عید الفطر کی مبارکباد پیش کرتا ہوں اور اللہ رب العزت سے میری دعا ہے کہ وہ ہمیں صحت، تندرستی اور امن و امان کے ساتھ اگلا ماہ رمضان نصیب فرمائے۔

نائب صدر فواد اوکتائے نے بھی ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ "میں عزیز ملت اور عالم اسلام کو عید کی دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ اللہ ہمارے ہر دن کو عید سعید بنائے اور اس عید کو ہمارے گھروں اور دلوں کے لئے سکون و اطمینان اور پوری انسانیت کے لئے امن و سلامتی کا وسیلہ بنائے۔

محکمہ مذہبی امور کے سربراہ علی ارباش نے بھی سوشل میڈیا سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ عید ایک ایسا موقع ہے کہ جسے رنگ نسل زبان کا فرق کئے بغیر تمام مسلمان ایک ہی جیسے جذبات و احساسات کے ساتھ مناتے ہیں۔

وزیر صحت فخر الدین کھوجا نے بھی ویڈیو پیغام میں عوام کو عید کی مبارکباد پیش کی ہے۔

کھوجا نے کہا ہے کہ اس وقت جو خوشیاں ہم نہیں منا پا رہے آنے والے دنوں میں وہ سب خوشیاں منانے کی امید کے ساتھ میں آپ سب کو عید کی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔



متعللقہ خبریں