عام وبا کے بعد ترکی سیاسی و اقتصادی اعتبار سے کہیں زیادہ بلند سطح تک پہنچے گا، ترک صدر

’لی گئی تدابیر  کی بدولت ہم نے شہریوں کو مشکلات، مفلسی اور کرب سے بچانے کے لیے  تمام تر ملکی وسائل کو بروئے کار لایا ہے

1422361
عام وبا کے بعد ترکی سیاسی و اقتصادی اعتبار سے کہیں زیادہ بلند سطح تک پہنچے گا، ترک صدر

صدر رجب طیب ایردوان  کا کہنا ہے کہ کورونا وبا کے بعد سیاسی و اقتصادی طور پر نشاط ِ نو ہونے والی دنیا میں ترکی کی طاقت ، سرمائے اور خوشحالی کو  مزید  بلندیوں  کی جانب لیجایا جائیگا۔

ترک صدر نے عید الفطر کے حوالے سے ایک خصوصی پیغام جاری کیا۔  جس میں ہم وطنوں کو عیدِ سعید کی مبارکباد دینے والے  جناب ایردوان نے کہا ہے کہ’’عام وبا کے بعد  ترکی سیاسی و اقتصادی اعتبار سے کہیں زیادہ بلند سطح پر پہنچنے گا۔ ‘‘

ان کا کہنا ہے کہ’’لی گئی تدابیر  کی بدولت ہم نے شہریوں کو مشکلات، مفلسی اور کرب سے بچانے کے لیے  تمام تر ملکی وسائل کو بروئے کار لایا ہے۔ ‘‘

واضح رہے کہ سعودی عرب، قطر، کویت، متحدہ عرب امارات، بحرین، فلسطین، اردن، عراق، یمن، مصر، لیبیا، شام، الجزائر اور تیونس  سمیت 15 ممالک ترکی کے ہمراہ کل عید الفطر منائیں گے۔

 



متعللقہ خبریں