"ہم ترکی زبان کو اہمیت دیتے ہیں اورغیرملکی رہنماوں سے بھی ترکی زبان میں بات کرتے ہیں" : صدر ایردوان

صدر ایردوان نے  اپنے  ٹویٹر اکاونٹ پر مبارکباد کا پیغام دیتے ہوئے لکھا  ہے کہ "ہم نے کہا  ہم ترکی زبان بولیں گے، ، ہم نے ہمیشہ اپنے ملک کے مفادات اور ترکی میں مظلوموں کے حق کا دفاع کیا ہے

1417127
"ہم ترکی زبان کو اہمیت دیتے ہیں اورغیرملکی رہنماوں سے بھی ترکی زبان میں بات کرتے ہیں" : صدر ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے 13 مئی کو یوم ترکی زبان پر مبارکباد پیش کی ہے۔

صدر ایردوان نے  اپنے  ٹویٹر اکاونٹ پر مبارکباد کا پیغام دیتے ہوئے لکھا  ہے کہ "ہم نے کہا  ہم ترکی زبان بولیں گے، ، ہم نے ہمیشہ اپنے ملک کے مفادات اور ترکی میں مظلوموں کے حق کا دفاع کیا ہے۔ اس کے بعد ہم اپنے حقوق اور انصاف کا مقابلہ کرنے کے لیے ترکی زبان ہی کا استعمال کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ " میں 13 مئی کو یومِ ترکی زبان کے موقع پر ترک پرچم کی علامت کے ساتھ  مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے اس سلسلے میں ویڈیو بھی شئیر کیا ہے۔

ویڈیو میں  صڈر ایردوان  کے عالمی رہنما وں سے نے خطاب  کے دورران  اور فیملی تصویر بناتے ہوئے زمین سے ترک پرچم اٹھا تے ہوئے دکھا گیا  ہے۔

ویڈیو میں  ان کے   استنبول میٹروپولیٹن کے مئیر شپ کے دوران  ایک ٹیلی ویژن پروگرام میں سوال کیا گیا کہ اگر  وہ  جمہوریہ ترکی کے وزیر اعظم  بن گئَ تو کونسی زبان میں بات کریں گے جس پر انہوں نے جواب دیا وہ بلا شبہ ترکی زبان ہیں میں بات کریں گے۔



متعللقہ خبریں