ہم دیگر عالمی ممالک کے مقابلے میں جلدی کورونا مرحلے سے نکل جائیں گے: صدر ایردوان

مجھے یقین ہے کہ اگر ہم سب نے مل کر حفاظتی تدابیر پر عمل کیا تو ہم دیگر عالمی ممالک کے مقابلے میں بہت جلدی کورونا مرحلے سے نکل جائیں گے: صدر ایردوان

1414433
ہم دیگر عالمی ممالک کے مقابلے میں جلدی کورونا مرحلے سے نکل جائیں گے: صدر ایردوان

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ حفاظتی اقدامات پر عمل پیرا ہو کر ہم عالمی ممالک کے مقابلے میں زیادہ جلدی کورونا وائرس کے خطرے پر قابو پالیں گے۔

صدر ایردوان نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے غیرت تیپے کاغد خانے استنبول ائیرپورٹ میٹرو منصوبے کی ٹنل کی پہلی روشنی کی تقریب میں شرکت کی۔

تقریب سے خطاب میں کہا ہے کہ وباء کے دنوں میں کہ جب ترقی یافتہ مالک بھی لاچار محسوس کر رہے تھے ہم نے اس مرحلے کو نہ صرف اپنی ضروریات کو خود پورا کرکے بلکہ دوسروں کی بھی مدد کر کے گزارا ہے۔ مجھے یقین ہے کہ اگر ہم سب نے مل کر حفاظتی تدابیر پر عمل کیا تو ہم دیگر عالمی ممالک کے مقابلے میں بہت مختصر وقت میں اس وباء کے مرحلے سے نکل جائیں گے۔

دوسری طرف کووِڈ۔19 کے خلاف جدوجہد کے اہم مرکز کے طور پر زیر تعمیر استنبول اتاترک ائیر پورٹ اور سانجاق تیپے کے ہسپتالوں سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ ہم ہیلتھ ٹوئر ازم کو بہت اہمیت دیتے ہیں۔ علاج معالجے کی غرض سے بیرون ملک سے آنے والے سیاح طیارے کی مدد سے یا ایمبولینس طیاروں کی مدد سے یہاں پہنچیں گے اور یہاں علاج کے بعد واپس روانہ کر دئیے جائیں گے۔

 



متعللقہ خبریں