ترک فنکاروں کا کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں عالمی ادارہ صحت سے قریبی تعاون جاری

عالمی ادارہ صحت کے یورپ کے علاقائی آفس سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ترکی سے کچھ مشہور شخصیات اور فنکاروں نے  کورونا وائررس کے خلاف جدو جہد میں ہر طرح کا تعاون جاری رکھا ہوا ہے

1413368
ترک فنکاروں کا  کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں  عالمی ادارہ صحت سے قریبی تعاون جاری

ترکی  کے  گلوکار اور اداکار کورونا وائرس کے خلاف جدو جہد کے دائرہ کار میں  اقوام متحدہ اور عالمی ادارہ صحت (WHO)  کے ساتھ تعاون کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔

عالمی ادارہ صحت کے یورپ کے علاقائی آفس سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ترکی سے کچھ مشہور شخصیات اور فنکاروں نے  کورونا وائررس کے خلاف جدو جہد میں ہر طرح کا تعاون جاری رکھا ہوا ہے اور ان فنکاروں نے   اپنے مداحوں  کو سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے براہ راست نشریات کے ذریعے  اس وبا سے  آگاہ کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ  ترکی کی مشہور گلوکارہ   طوبہ  بیوک کُستون  نے اپنی براہ راست نشریات میں  ڈبلیو ایچ او کے پبلک ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر  بہادر   سوجاکلی  کے ہمراہ  کورونا وائرس کے خلاف  جنگ میں اٹھائے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا  یہ نشریات  تقریبا 35 35 ہزار افراد نے دیکھیں۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ  مرت  فرات  نے بھی اپنے  مداحوں  کو کوڈ ۔19 کے بارے میں درست معلومات رکھنے کی اہمیت کے بارے میں صورتِ حال سے آگاہ کیا۔

علاوہ ازیں  مشہور گلوکارہ  ایدیس  گیورگولو  ایڈیس  نے بھی اپنے مداحوں کو  کوویڈ 19 اقدامات کے بارے میں  اپنے خیالات کو شیئر کیا ۔



متعللقہ خبریں