ترکی سے 128 ممالک نے طبی سامان کے حصول کے لیے رجوع کیا ہے، وزیر خارجہ

صحت کی عالمی تنظیم ، عالمی برادری، امریکہ اور دیگر ممالک ترکی کے ہیلتھ سسٹم کو ایک ماڈل کے طور پر پیش کرتے ہیں

1411832
ترکی  سے 128 ممالک نے طبی سامان کے حصول کے لیے رجوع کیا ہے، وزیر خارجہ

وزیرِ خارجہ  میولود چاوش اولو  کا کہنا ہے کہ 128 ممالک  نے ہم  سے طبی سامان کا مطالبہ کیا تھا جن میں سے تقریباً نصف کے مطالبات کو پورا کر دیا گیا ہے۔

 جناب چاوش اولو نے ایک نجی ٹیلی ویژن چینل  کو سوالات کا جواب دیا۔

ترکی سے طبی سامان کے مطالبے  کے حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیر نے بتایا کہ ’’ابتک 128 ممالک نے  ترکی سے عطیے، برآمدات یا پھر خریدنے کے حوالے سے درخواست کی ہے، جس  کے نصف کو پورا کر دیا گیا ہے۔‘‘

انہوں نے بتایا کہ حال ہی میں پیراگوائے کی امداد کی اپیل کو کس طرح پورا کر سکنے کے معاملے پر وزیر صحت سے صلاح مشورہ کیا گیا ہے۔

ترکی اس حوالے سے سب سے زیادہ فعال ملک ہے دنیا کے دو بٹا تین  نے ترکی سے طبی سامان کی درخواست کی ہے جو کہ ترکی کے کس قدر با اعتماد ملک ہونے کا واضح مظہر ہے۔

ترکی کے نظام صحت سے دنیا کے ہر مقام کو آگاہی کرائے جانے کا اشارہ دینے والے چاوش اولو کا کہنا تھا کہ’’صحت کی عالمی تنظیم ، عالمی برادری، امریکہ اور دیگر ممالک ترکی کے ہیلتھ سسٹم کو ایک ماڈل کے طور پر پیش کرتے ہیں۔ اس قسم کی امداد مستقبل میں ترکی کے پر اعتماد  منبع  کے طور پر ایک  ٹریڈ مارک کی حیثیت  سے ہمکنار ہونے میں معاون ثابت ہو گا۔ ‘‘

 

 



متعللقہ خبریں