موجودہ حالات میں 103 ممالک سے 65 ہزار سے زاہد ترک باشندوں کو ترکی واپس لایا گیا: وزیر خارجہ

وزیرخارجہ میولود چاوش اولو نےکہا ہےکہ کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں اٹھائے جانے والے  اقدامات  اور کامیابی سے جاری   کاورائی  کو پوری دنیا ایک ماڈل رول  کےطور پردیکھ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ان حالات میں ترکی کےصحت کےشعبےکی کس قدت مضبوط ہونے کی عکاسی ہوتی ہے

1411162
موجودہ حالات میں 103 ممالک سے 65 ہزار سے زاہد ترک باشندوں کو ترکی واپس لایا گیا: وزیر خارجہ

وزیر خارجہ میولود چاوش اولو  نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے خلاف جنگ کے دائرہ کار میں  103 ممالک سے 65 ہزار  سے زاہد ترک باشندوں کو ترکی واپس لایا گیا ہے۔

میولود چاوش اولو نے وزارت خارجہ کے کوڈ 19 تعاونی   اور کوآرڈینیشن سنٹر میں جائزہ پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ  کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں اٹھائے جانے والے  اقدامات  اور کامیابی سے جاری   کاورائی  کو پوری دنیا ایک ماڈل رول  کے طور پر دیکھ رہی ہےانہوں نے کہا کہ  ان حالات میں ترکی کے صحت کے شعبے کے  کس قدت مضبوط ہونے کی عکاسی ہوتی ہے۔

میولود چاوش اولو   نے کہا کہ ملک کے اندر  کورونا وائر کے خلاف جاری جدو جہد کے ساتھ ساتھ  بیرونی ممالک سے ترکی سے  امداد کی  اپیلوں  کو ترکی کی اپنی ضروریات  کو مدِ نظر رکھتے ہوئے ان کی ان اپیلوں کا بھی جواب دیا جا رہا ہے۔

میولود چاوش اولو   نے  غیر ممالک میں آباد  ترک  شہریوں کی ترکی واپس لانے کے لیے  اتھائے جانے والے اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ "وباء پھیلنے پر  بڑی تعداد  غیر ممالک سے ترکی آنے والے ترک شہریوں کی درخواستیں موصول ہوئی جن کا  جائزہ لیا گیا  اور اب تک   کورونا وائرس کے خلاف جنگ کے دائرہ کار میں  103 ممالک سے 65 ہزار  سے زاہد ترک باشندوں کو ترکی واپس لایا گیا ہے۔

میولود چاوش اولو نے کہا کہ کورونا وائرس  Kovid 19  کی وجہ سے  غیر ممالک میں اب تک 473 ترک شہری وفات پاچکے ہیں  اور ان میں سے   350  سے زائد افراد کی میتوں کو ترکی لایا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں