مقامی طور پر وینیٹی لیٹرز تیار ہو گئے ہیںٖ: وزیر صحت

وزیر صحت نے بتایا کہ  فی الوقت ان کی تعداد100 ہے  جبکہ اگلے ماہ سے  ان کی تعداد پانچ ہزار کے قریب پہنچ جائے گی

1401722
مقامی طور پر وینیٹی لیٹرز تیار ہو گئے ہیںٖ: وزیر صحت

 وزیر صحت  فخر الدین قوجہ نے بتایا ہے کہ  مقامی طور پر تیار کردہ وینٹی لیٹر  استعمال کے لیے تیار ہیں۔

وزیر صحت نے اس بارے میں صدر ایردوان کو  استنبول کے شہر اسپتال میں ان وینٹی لیٹر کی تقریب وصولی کے موقع پرویڈیو کانفرنس کے ذریعے مطلع کرتےہوئے بتایا کہ  فی الوقت ان کی تعداد100 ہے  جبکہ اگلے ماہ سے  ان کی تعداد پانچ ہزار کے قریب پہنچ جائے گی۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ بشاق شہر اسپتال پندرہ مئی سے کام شروع کر دےگا کہ جہاں کا شعبہ انتہائی نگہداشت یورپی اسپتالوں میں مقابلے میں زیادہ  مریضوں کے علاج کا حامل ہوگا جبکہ مجھے  امید ہے کہ   استنبول کے دونوں جانب قائم ہونے والے یہ شہر اسپتال   طبی  سہولیات کے حوالے سے  دنیا میں صف اول میں شمار ہونگے۔

 دوسری جانب ، وزیر صنعت و ٹیکنالوجی  مصطفی وارانک نے بھِی اس تقریب سے خطاب میں کہا کہ مئی  تک پانچ ہزار وینٹی لیٹر کی استعداد حاصل کرلی جائے گی ۔



متعللقہ خبریں