ترکی: 23 اپریل کی مناسبت سے قومی اسمبلی کا خصوصی اجلاس

تقریب کا آغاز مزارِ اتا ترک پر پھول چڑھانے سے ہو گا، احتراماً خاموشی اختیار کی جائے گی اور قومی ترانہ بجایا جائے گا

1400986
ترکی: 23 اپریل کی مناسبت سے قومی اسمبلی کا خصوصی اجلاس

ترکی کی قومی اسمبلی کے قیام کی 100 ویں سالگرہ اور  قومی خود مختاری و یومِ اطفال کی مناسبت سے 23 اپریل بروز جمعرات کو خصوصی ایجنڈے کے ساتھ قومی اسمبلی کی نشست کا انعقاد ہو گا۔

تقریب کا آغاز مزارِ اتا ترک پر پھول چڑھانے سے ہو گا، احتراماً خاموشی اختیار کی جائے گی اور قومی ترانہ بجایا جائے گا۔

قومی اسمبلی کے اسپیکر مصطفیٰ شین توپ کے زیرِ صدارت حکومتی اراکین مزارِ ترک پر حاضری دیں گے اور ترکی کی پہلی قومی اسمبلی کی عمارت میں یادگاری تقریب کا انعقاد ہو گا۔

قومی اسمبلی کی جنرل کمیٹی کا خصوصی اجلاس دن 2 بجے شروع ہو گا۔

اسپیکر قومی اسمبلی دن کی مناسبت سے اجلاس سے خطاب کریں گے۔ اس کے بعد اسمبلی کے پارٹی گروپوں کے نمائندگان خطاب کریں گے۔ اجلاس میں کسی اور موضوع پر بات نہیں کی جائے گی۔

کورونا وائرس کی وجہ سے اس سال 23 اپریل کی استقبالیہ تقریب کا انعقاد نہیں ہو گا۔



متعللقہ خبریں