ترک سفیر احسان یُرداکل نے راولپنڈی میں غربا میں راشن بیگز تقسیم کیے

منعقدہ تقریب میں پاکستان میں ترکی کےسفیر احسان مصطفیٰ یُرداکل، ڈپٹی کمشنر راولپنڈی انوارالحق، چیئرمین آر ڈی اےطارق محمود مرتضیٰ ، ڈائریکٹر ایڈمن و فنانس آر ڈی اے خالد جاوید گورایہ ، سکریٹری ترکی کی غیر سرکاری تنظیم IHH-NL اخلاق الرحمن اور دیگر نے شرکت کی

1394832
ترک سفیر احسان یُرداکل نے راولپنڈی میں غربا میں  راشن بیگز تقسیم کیے

ترک سفیر  احسان یُرداکل اور  ترک این جی اوز IHH-NL نے غریب لوگوں میں راشن بیگز تقسیم کیے۔

کورونا وائرس پھیلنے کی وجہ سے لاک ڈاؤن کے دوران غریب عوام کی مشکلات کا سامنا کرنے کو پیش نظر رکھتے ہوئے  راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی (آر ڈی اے) نے آج شہر میں غریب عوام میں راشن بیگز تقسیم کیے۔

اس سلسلے میں پاکستان میں ترکی کے سفیر احسان مصطفیٰ یُرداکل  ، ڈپٹی کمشنر راولپنڈی انوارالحق ، چیئرمین آر ڈی اے طارق محمود مرتضیٰ ، ڈائریکٹر ایڈمن و فنانس آر ڈی اے خالد جاوید گورایہ ، سکریٹری ترکی کی غیر سرکاری تنظیم IHH-NL اخلاق الرحمن اور دیگر نے شرکت کی۔

تقریب کا آغاز  آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔

اس موقع پر ترک سفیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  دنیا موجودہ دور میں  وبائی مرض کا شکار ہے اور سنگین صورتحال اور مشکلات سے دوچار ہے۔

 انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ترکی دو برادر ممالک ہیں اور ان کا رشتہ صدیوں پرانا ہے۔ ترک بھائیوں کو پاکستانی بھائیوں سے بے حد  محبت ہے ۔ ہم اس  مشکل وقت میں  پاکستان کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ ہم پاکستان میں ضرورت مند لوگوں کے لئے اپنی اخلاقی اور مالی امداد جاری رکھیں گے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ ترکی کی غیر سرکاری تنظیم IHH-NL پاکستان میں غریب لوگوں کو ہر ممکنہ امداد  فراہم کرتی رہے گی۔

اس موقع پر ڈائی کمشنر راولپنڈی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس پر قابو پانے کے لئے تمام تر کوششیں کی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پریشان ہونے کی کوئی بات نہیں اور صورتحال جلد ہی بہتر ہوجائے گی۔ انہوں نے ترک سفیر کا اس نازک اور تشویشناک صورتحال میں مستحق افراد کی مدد کرنےپر   شکریہ ادا کیا ۔

اس سے قبل اپنے استقبالیہ خطاب میں چیئرمین آر ڈی اے نے پاکستان میں ترک سفیر کا بھی شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک اچھا اشارہ اور عمدہ مقصد ہے کیونکہ ترکی کی حکومت پاکستان کے غریب طبقے کی مدد کر رہی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ ترکی اور پاکستان پاکستان میں غریب عوام کی فلاح و بہبود کے لئے مل کر کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کا مرکزی ایجنڈا عوام کے معیار زندگی کو بہتر بنانا ہے۔ یہ اجلاس   اظہار تشکر  سے اپنے اختتام کو پہنچا۔

آخر میں آر ڈی اے آفس ، پیرواڈھی ، ڈھوک ہسو ، بھبرا بازار ، چٹیاں ہٹیاں ، لنڈا بازار اور نیا محلہ راولپنڈی  کے   غریب لوگوں میں راشن بیگز  تقسیم  کیے گئے۔



متعللقہ خبریں