شام میں دریائےفرات کے مشرق میں ترک اورروسی فوجی کورونا وائرس کےاقدامات کےدائرہ کار میں گشت کررہے ہیں

وزارت قومی دفاع کی جانب سے جاری کردہ اعالمیے کے مطابق  ماسکو معاہدے کے فریم ورک کے تحت گذشتہ روز ادلیب  کی  شاہراہ  ایم 4 پر ترک روس فوجی دستوں نے اپنی گشت کا آغاز کیا

1390608
شام میں دریائےفرات کے مشرق میں ترک اورروسی فوجی کورونا وائرس کےاقدامات کےدائرہ کار میں گشت کررہے ہیں

شام میں  دریائے فرات کے مشرق میں ترک اور روسی فوجیوں  نے   نئی قسم کی کورونا وائرس (کوویڈ ۔19) اقدامات کے دائرہ کار میں اپنی گشت شروع کردی ہے۔

وزارت قومی دفاع کی جانب سے جاری کردہ اعالمیے کے مطابق  ماسکو معاہدے کے فریم ورک کے تحت گذشتہ روز ادلیب  کی  شاہراہ  ایم 4 پر ترک روس فوجی دستوں نے اپنی گشت کا آغاز کیا۔

وزارتِ دفاع کے ٹوئٹر اکاونٹ  کے مطابق  دریائے  فرات کے مشرق میں ترک اور روسی فوجی دستوں نے  ماسک پہنتے ہوئے  کورونا وائرس   کے خلاف  جدو جہد کے دائرہ کار میں   ایک دسورے سے  فاصلہ رکھتے ہوئے اپنی گشت شروع کردی ہے   ۔

شئیر کردہ  تصاویر میں دونوں ممالک کے فوجی ماسک پہنے ہوئے ایک دوسرے سے فاصلہ رکھنے کے  اصول پر عمل پیرا ہیں۔



متعللقہ خبریں