ٹرکش ائر لائن (THY) کا یکم مئی تک تمام بین الاقوامی پروازوں کو منسوخ کرنے کا اعلان

ٹرکش ائر لائن  (THY) کی ویب سائٹ پر دیئے گئے بیان میں ، بتایا گیا ہے کہ نئی قسم کےکورونا وائرس (کوویڈ ۔19) پھیلنے کی وجہ سے پروازوں کے لیے نیا شیدڈول وضح  کرلیا گیا  ہے

1390090
ٹرکش ائر لائن (THY) کا یکم مئی تک تمام بین الاقوامی پروازوں کو منسوخ کرنے کا اعلان

ٹرکش ائر لائن  (THY) نے یکم مئی تک تمام بین الاقوامی پروازوں کو منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ٹرکش ائر لائن  (THY) کی ویب سائٹ پر دیئے گئے بیان میں ، بتایا گیا ہے کہ نئی قسم کےکورونا وائرس (کوویڈ ۔19) پھیلنے کی وجہ سے پروازوں کے لیے نیا شیدڈول وضح  کرلیا گیا  ہے۔

جاری کردہ بیان میں ، کہا گیا ہے کہ یکم مئی 2020 تک تمام بین الاقوامی پروازوں کو منسوخ کردیا گیا ہے۔

"بیان میں کہا گیا ہے کہ صرف ادانہ،  ، انقرہ ، انطالیہ ، دیار باقر ،ارض روم  ،غازی انتیپ  ، استنبول ، ازمیر ، قیصری ، قونیا ، ملاتیا، سمسن ، ترابزون اور وان کے لئے صرف اندرونِ ملک پروازیں ہی چلائی  جائیں گی جبکہ باقی تمام پروازوں کو یکم مئی 2020 تک  منسوخ کردیا گیا ہے۔

ٹرکش ائیر لائن کے   جنرل منیجر بلال ایکشی  نے بھی ٹویٹر بیان جاری کیا ہے جس میں انہوں نے  کہا ہے کہ "کورونا وائرس وبا کے کے دائرہ کار میں پہلے سے طے شدہ ملکی اور بین الاقوامی پروازیں ، جو پہلے 17 اپریل تک روک دی گئی تھیں اب نئے  فیصلے کے مطابق  یکم مئی تک ان کو منسوخ کردیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اندرونِ ملک   14 میٹروپولیٹن شہروں تک  پروازوں کو  محدود پیمانے  تک جاری رہیں گی۔



متعللقہ خبریں