کورونا سے بیرون ملک میں 98 ترک شہری جان کی بازی ہار گئے، وزیر خارجہ

ابتک 50 سے زائد ممالک سے 20 ہزار سے زائد ترک شہری وطن لوٹے ہیں

1388894
کورونا سے بیرون ملک میں 98 ترک شہری جان کی بازی ہار گئے، وزیر خارجہ

وزیر ِ خارجہ میولود چاوش اولو   نے بتایا ہے کہ کووڈ۔19 کی بنا پر بیرون ِ ملک 98 ترک شہری اللہ کو پیارے ہوئے ہیں۔

جناب میولود چاوش اولو نے ٹیلی فون کے ذریعے ٹی آرٹی نیوز  کی براہ راست نشریات میں  شرکت کرتے ہوئے کہا کہ’ بڑے افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ بیرون ِ ملک میں مقیم 98 ترک شہری کورونا کے خلاف اپنی جنگ ہار گئے  ، اللہ تعالی ان کی مغفرت فرمائیں‘۔

انہوں نے بتایا کہ 50 سے زائد ممالک سے 20 ہزار سے زائد ترک شہری وطن لوٹے ہیں۔ ہم قرنطینہ کی شرط کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ترک شہریوں کو آئندہ کے ایام میں بھی وطن واپس لانے کے سلسلے کو جاری رکھیں گے اور جن کو لانے سے قاصر ہیں ان سے تعاون کو بھی جاری رکھا جائیگا۔

 



متعللقہ خبریں