ترکی: مزید 16اموات کے بعد جانی نقصان کی کُل تعداد 108 ہو گئی

ایک ہزار 704 نئے مریضوں میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔ اموات کی تعداد 108 تک پہنچ گئی ہے: وزیر صحت فخر الدین کھوجا

1386877
ترکی: مزید 16اموات کے بعد جانی نقصان کی کُل تعداد 108 ہو گئی

ترکی میں کورونا وائرس کووِڈ۔19 کی وجہ سے مزید 16 اموات کے بعد ہلاکتوں کی کُل تعداد 108 ہو گئی ہے۔

وزیر صحت فخر الدین کھوجا نے ٹویٹر سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ " 1704 نئے مریضوں میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔ 16 مریضوں کی اموات کے بعد جانی نقصان کی تعداد 108 اور مریضوں کی تعداد 7 ہزار 402 ہو گئی ہے"۔

انہوں نے کہا ہے کہ اس وقت تک 55 ہزار 464 ٹیسٹ کئے گئے ہیں ۔ 7 ہزار 402 مریضوں کے ٹیسٹ پازیٹو نکلے ہیں۔ جن میں سے 70 مریض صحت یاب ہو گئے ہیں۔



متعللقہ خبریں