بیرونی ممالک میں مقیم ترک طالبعلموں کی وطن واپسی کا کام مکمل ہو گیا: اوکتائے

بیرونی ممالک میں عارضی طور پر مقیم اور ترکی واپس لوٹنے کے خواہش مند تمام ترک طلبہ و طالبات کی واپسی کا کام مکمل ہو گیا ہے: نائب صدر فواد اوکتائے

1384750
بیرونی ممالک میں مقیم ترک طالبعلموں کی وطن واپسی کا کام مکمل ہو گیا: اوکتائے

ترکی کے نائب صدر فواد اوکتائے نے کہا ہے کہ بیرونی ممالک میں عارضی طور پر مقیم اور ترکی واپس لوٹنے کے خواہش مند تمام ترک طلبہ و طالبات کی واپسی کا کام مکمل ہو گیا ہے۔

ٹویٹر پیغام میں اوکتائے نے کہا ہے کہ " کورونا وائرس کی وجہ سے ترکی کے ساتھ پروازوں کے لئے بند ممالک آئرلینڈ، سوٹزرلینڈ، پولینڈ، اٹلی، مصر اور شمالی قبرصی ترک جمہوریہ میں عارضی طور پر مقیم اور واپسی کے خواہش مند ترک طلبہ و طالبات کی ترکی واپسی کا کام مکمل ہو گیا ہے۔ 2 ہزار 721 طالبعلم ترکی واپس پہنچ گئے ہیں"۔



متعللقہ خبریں