ترکی میں ریموٹ ایجوکیشن پر عمل درآمد شروع

طلبا بھی اپنی اپنی ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اور اپنے اپنے اسباق کا ٹی وی اور انٹرنیٹ پر تعاقب کریں

1383374
ترکی میں ریموٹ ایجوکیشن پر عمل درآمد شروع

ترک وزارتِ تعلیم نے  کورونا کے باعث تعلیمی سرگرمیو ں کو ایک ہفتے کا وقفہ دینے کے بعد ریموٹ ایجوکیشن پر عمل درآمد  آج صبح سے شروع کیا ہے۔

اس طریقے سے پہلا سبق دینے والے وزیر ِ تعلیم ضیا سلچوق  نے  والدین سے صدا بند ہوتے ہوئے کہا ہے کہ  پوری دنیا ایک عجیب و غریب اور کٹھن دور سے  گزر رہی ہے ۔ ہر کس کے تحفظ کے لیے  دوبارہ صحتمندانہ ماحول میں واپسی کے لیے  اسکولوں کو مزید کچھ مدت کے لیے بند رکھا جائیگا اور اس کے متبادل  کے طور پر ریموٹ ایجوکیشن کے نظام کو شروع کیا گیا ہے۔

انہوں نے طلبا سے کہا ہے کہ آپ لوگ بھی اپنی اپنی ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اور اپنے اپنے اسباق کا ٹی وی اور انٹرنیٹ پر تعاقب کریں۔



متعللقہ خبریں