بیرونِ ملک مقیم طلبا کی وطن واپسی کو ممکن بنایا جائیگا، نائب صدر

سائنسی  کمیٹی کی تدابیر کے دائرہ کار میں مسافروں کو 14 روز تک قرنطینہ میں رکھا جائیگا

1382447
بیرونِ ملک مقیم طلبا کی وطن واپسی کو ممکن بنایا جائیگا، نائب صدر

نائب صدر فواد اوکتائے  کی جانب سے بیرون ملک زیر تعلیم طلباء سے اپیل ۔۔

جناب اوکتائے نے برطانیہ، آئر لینڈ، پولینڈ، اٹلی، مصر، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں عارضی طور پر قیام کرنے والے اور ترکی لوٹنے کے خواہاں ترک طلباو طالبات  سے درخواست کی ہے کہ وہ 21 مارچ 2020 مقامی وقت شام 5 بجے  تک قیام کردہ  ممالک میں ترک نمائندہ دفاتر سے رابطہ کریں۔

نائب صدر نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ " بیرون  ملک سے وطن واپسی کا عمل وزارتِ ہائے  خارجہ، داخلہ  ، صحت اور مواصلات  کے باہمی تعاون  کے ساتھ ترک ہوائی فرم کے  ذریعے ممکن بنایا جائیگا اور  سائنسی  کمیٹی کی تدابیر کے دائرہ کار میں مسافروں کو 14 روز تک قرنطینہ میں رکھا جائیگا۔"

 



متعللقہ خبریں