9 یورپی ممالک سے  ترکی واپسی  کے خواہاں 2 ہزار 807   ترک باشندوں کی منتقلہ کا کام مکمل: فواد اوکتائے

اپنے ٹوئٹر اکاونٹ سے  کورونا وائرس  (Kovid-19)   کے خلاف جنگ کے دائرہ کار میں  ترکی کے لیے پروازوں کو بند کرنے والے   نو یورپی ممالک سے ترکی واپسی کے خواہاں ترک باشندوں کی واپسی کے لیے  15 مارچ   کو فیصلہ کیا گیا تھا

1380558
9 یورپی ممالک سے  ترکی واپسی  کے خواہاں 2 ہزار 807   ترک باشندوں کی منتقلہ کا کام مکمل: فواد اوکتائے

نائب صدر فواد اوکتائے  نے کہا ہے کہ  9 یورپی ممالک (جرمنی، فرانس، سپین، آسٹریا، ہالینڈ، بیلجیم، سویڈن، ناروے اور ڈنمارک)  سے  ترکی واپس آنے  کے خواہاں 2 ہزار 807   ترک  باشندوں کے انخلا  کے کام کو آج صبح  چھ بجے مکمل کرلیا گیا ہے۔  

انہوں نے اپنے ٹوئٹر اکاونٹ سے  کورونا وائرس  (Kovid-19)   کے خلاف جنگ کے دائرہ کار میں  ترکی کے لیے پروازوں کو بند کرنے والے   نو یورپی ممالک سے ترکی واپسی کے خواہاں ترک باشندوں کی واپسی کے لیے  15 مارچ   کو وزیر خارجہ میولود چاوشاولو ،  وزیر داخلہ سلیمان سوئیلو ،  وزیر صحت فاحرتین کوجہ  ، وزیر ٹرانسپورٹ اینڈ انفراسٹرکچر مہمت جاہِت طورحان سے اس سلسلے میں ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا۔

انہوں نے اٹھائے جانے والے فیصلوں سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ  ان فیصلوں کے دائرہ کار میں

ہم نے نو یورپی  ممالک  سے  2 ہزار 807  ترک باشندوں کے انخلا  کا کام آج صبح چھ بجے مکمل کرلیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ   ان شہریوں کو سرکاری ہوسٹلوں میں 14 دن کے لیے قرنطینہ میں رکھا جائے گا اور اس کے بعد ان کو اپنے اپنے گھڑوں کو  جانے کی اجازت دے دی جائے گی۔

 



متعللقہ خبریں