ترکی: چاوش اولو۔ ڈی مائیو ملاقات، اٹلی میں کورونا کی صورتحال پر بات چیت

وزیر خارجہ میولود چاوش اولو کی اٹلی کے وزیر خارجہ لیوگی ڈی مائیو  کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات، کورونا وائرس کے بارے میں بات چیت

1377138
ترکی: چاوش اولو۔ ڈی مائیو ملاقات، اٹلی میں کورونا کی صورتحال پر بات چیت

ترکی کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے اٹلی کے وزیر خارجہ لیوگی ڈی مائیو  کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات میں کورونا وائرس  وباء کے بارے میں بات چیت کی۔

سفارتی ذرائع سے موصول معلومات کے مطابق چاوش اولو نے وائرس کے نتیجے میں ہونے والی اموات پر اپنے اطالوی ہم منصب کے ساتھ اظہارِ تعزیت کیا۔

ملاقات کے دوران وباء کے معاملے میں ترکی اور اٹلی کے درمیان باہمی تعاون اور اتحاد کے موضوع پر ممکنہ اقدامات پر غور کیا گیا۔

واضح رہے کہ اٹلی میں حالیہ تین ہفتوں کے دوران وباء کی وجہ سے اموات کی تعداد 827 تک اور وائرس کے مریضوں کی تعداد 12 ہزار 462 تک پہنچ گئی ہے ۔



متعللقہ خبریں