ترکی میں کورونا وائرس کے پہلے مریض کی تصدیق کر دی گئی

کورونا وائرس  کے شبہے سے ہسپتال میں داخل ہونے والے شہری کی ٹیسٹ رپورٹ پازیٹو نکلی ہے: وزیر صحت فخر الدین کھوجا

1376002
ترکی میں کورونا وائرس کے پہلے مریض کی تصدیق کر دی گئی

ترکی کے وزیر صحت فخر الدین کھوجا  نے ترکی میں کورونا وائرس کے پہلے واقعے کا اعلان کیا ہے۔

فخر الدین کھوجا نے کہا ہے کہ "کورونا وائرس  کے شبہے سے ہسپتال میں داخل ہونے والے شہری کی ٹیسٹ رپورٹ پازیٹو نکلی ہے"۔

وزارت صحت میں منعقدہ  پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا ہے کہ تیز بخارا ور خشک کھانسی    کے اسباب  کی تحقیق کے بعد مریض میں کورونا وائرس کی تصدیق کر دی گئی ہے۔

کھوجا نے کہا ہے کہ مریض میں وائرس یورپ کے ساتھ رابطے سے منتقل ہوا ہے۔ مریض کا بیرونی دنیا سے رابطہ مکمل طور پر منقطع کر دیا گیا ہے۔ مریض ایک مرد ہے، اس کی صحت کی صورتحال تسلی بخش ہے ۔ مریض  کے کنبے اور قریبی حلقے کے تمام افراد کو وائرس  کے شبہے میں زیر نگرانی لے لیا گیا ہے اور  ان تمام افراد کو کورونا  وائرس  کا مشتبہ قبول کیا جا رہا ہے۔

وزیر صحت نے کہا ہے کہ کورونا وائرس 90 دن قبل 12 دسمبر 2019 کو ابھرا اور صرف ایک دو ہفتوں میں متعدد ممالک میں پھیل گیا ۔  تاہم اس تیزی سے پھیلنے کے باوجود ترکی نے اس کے مقابل مزاحمت میں بڑے پیمانے پر کامیابی دکھائی ہے۔



متعللقہ خبریں