روسی فوجی وفد آئندہ ہفتے کے اوائل میں ترکی کا دورہ کرے گا، وزیرِ دفاع

صدرِ ترکی کی قیادت میں امن کی جانب نکلنے والے راستے پر ادلیب میں سیاسی حل کے  حوالے س  ایک اہم قدم اٹھایا گیا

1373838
روسی فوجی وفد آئندہ ہفتے کے اوائل میں ترکی کا دورہ کرے گا، وزیرِ دفاع

آئندہ ہفتے کے اوائل میں روسی فوجی وفد انقرہ آئے گا۔

یہ بیان شامی سرحدوں پر ترک دستوں کا معائنہ کرنے والے وزیرِ دفاع نے جاری کیا ہے۔

روس اور ترکی کے مابین فائر بندی کا جائزہ پیش کرنے والے آقار نے بتایا کہ "صدرِ ترکی کی قیادت میں امن کی جانب نکلنے والے راستے پر ادلیب میں سیاسی حل کے  حوالے س  ایک اہم قدم اٹھایا گیا ہے۔"

15 مارچ سے ایم4 شاہراہ پر ترک۔ روسی مشترکہ گشتی سرگرمیاں شروع ہونے کا ذکر کرنے والے آکار نے بتایا کہ "ہم نے شاہراہ بھر کے ساتھ قائم کی جانےو الی سیکورٹی راہداری کے معاملے پر کام شروع کر دیا ہے۔

فائر بندی کے اطلاق سے ابتک کسی قسم کی خلاف ورزی نہ ہونے کی وضاحت کرنے والے آکار نے بتایا کہ "ہم فائر بندی کی خلاف ورزیوں کا سد باب کرنے والی قوت ہوں گے۔ "

انہوں نے علاقے کی پیش رفت کا قریبی طور پر جائزہ لینے کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ "ہمارے فوجی دستوں   اور چیک پوسٹوں پر کسی بھی حملے کی صورت میں ہم اس کا منہ توڑ جواب دیں گے۔ "

 



متعللقہ خبریں