اسد انتظامیہ کو پیچھے ہٹانے کے لئے ترک مسلح افواج نے ضروری تیاریاں کر لی ہیں: چیلک

ہم نے روس کو بتا دیا ہے کہ اگر  شام میں اسد انتظامیہ سابقہ سرحدوں کی طرف پیچھے نہ ہٹی تو اسے پیچھے ہٹانے کے لئے  ترک مسلح افواج  نے تمام ضروری تیاریاں کر لی ہیں: عمر چیلک

1361853
اسد انتظامیہ کو پیچھے ہٹانے کے لئے ترک مسلح افواج نے ضروری تیاریاں کر لی ہیں: چیلک

ترکی کی حزب اقتدار  جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے ترجمان عمر چلیک نے کہا ہے کہ ہم نے روس کو بتا دیا ہے کہ اگر  شام میں اسد انتظامیہ سابقہ سرحدوں کی طرف پیچھے نہ ہٹی تو اسے پیچھے ہٹانے کے لئے  ترک مسلح افواج  نے تمام ضروری تیاریاں کر لی ہیں۔

صدر رجب طیب ایردوان   نے پارٹی کے بعض اسمبلی ممبران کے ساتھ ملاقات کی۔

بند کمرے کے یہ مذاکرات 3 گھنٹے تک جاری رہے اور مذاکرات کے بعد جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے ترجمان عمر چیلک نے بیان جاری کیا ہے۔

شام کے موضوع پر روس کے دارالحکومت ماسکو میں ترک وفد کے مذاکرات کا ذکر کرتے ہوئے چیلک نے کہا ہے کہ " دو دن اوپر تلے یہ مذاکرات کئے گئے اور مقابل فریق کو ترکی کے موقف سے آگاہ کیا گیا ہے۔ مذاکرات میں مقابل فریق کو حتمی اور دو ٹوک الفاظ میں بتا دیا گیا ہے کہ  اگر شامی انتظامیہ سابقہ سرحدوں کی طرف واپس نہ گئی تو ایسا کروانے کے لئے تمام ضروری فوجی تیاریاں کر لی گئی ہیں۔

چیلک نے کہا ہے کہ مخاطب فریق کو یہ بھی بتا دیا گیا ہے کہ ادلب میں کسی انسانی المیے کے سدباب کے لئے ایسا کیا جانا ایک مجبوری  ہے۔ تاہم وفد واپس لوٹنے پر جامع رپورٹ پیش کرے گا۔

چین کے موضوع پر بھی بات کرتے ہوئے عمر چیلک نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے خلاف جدوجہد میں ہم چین کے ساتھ تعاون کی حالت میں ہیں لیکن اوئیغور ترکوں کے بارے میں بہت سی منفی خبریں ذرائع ابلاغ میں آ رہی ہیں۔  ہمیں ان خبروں پر اندیشوں کا سامنا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ مستقبل قریب میں چین کا سرکاری دورہ کیا جائے گا لیکن اس دورے کے شفاف ہونےا ور دورے کی جگہ کے دورے کے لئے کھلا ہونے  کی ضرورت ہے۔



متعللقہ خبریں