اسد انتظامیہ سیف زون کی حدود سے باہر نہ نکلی تو ترکی مداخلت کر دے گا: ایردوان

اگر شام میں اسد انتظامیہ، ماہِ فروری کے اختتام سے پہلے، سمجھوتوں میں طے شدہ سیف زون کی حدود سے باہر نہ نکلی تو ترکی مداخلت کر دے گا: صدر رجب طیب ایردوان

1360185
اسد انتظامیہ سیف زون کی حدود سے باہر نہ نکلی تو ترکی مداخلت کر دے گا: ایردوان

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ اگر شام میں اسد انتظامیہ، ماہِ فروری کے اختتام سے پہلے، سمجھوتوں میں طے شدہ سیف زون کی حدود سے باہر نہ نکلی تو ترکی مداخلت کر دے گا۔

صدر رجب طیب ایردوان نے حزب اقتدار جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی  کے استنبول ضلعی  دفتر کی تازہ بھرتیوں  کی کاروائیوں کے لئے منعقدہ تقریبِ تقسیم انعامات میں شرکت کی۔

تقریب سے خطاب میں انہوں نے ایک دفعہ پھر اس موقف کا اعادہ کیا ہے کہ ترکی شام میں ظلم  و جبر کے خاتمے  اور سرحدوں  کی سلامتی کو یقینی بنانے کے معاملے میں پُرعزم ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ" جب تک انتظامی فورسز سوچی سمجھوتے  کی طے کردہ حدود سے باہر نہیں نکلتیں اس وقت تک ادلب میں مسائل حل نہیں ہو سکتے اور اگر ضرورت پڑی تو ادلب میں ترکی تنہا بھی کاروائی کرے گا"۔

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ" اس وقت شام میں جو چیز فوری اہمیت کی حامل ہے وہ   لمحے بھر کی تاخیر کئے بغیر ادلب میں انتظامی جارحیت کا خاتمہ اور انتظامی فورسز کا اس سے قبل کے سمجھوتوں میں طے کردہ حدود سے باہر نکلنا ہے ۔ بصورت دیگر فروری  کا مہینہ ختم ہونے سے پہلے ہم یہ کام کر دیں گے۔ یہ کام اپنے دوستوں کے تعاون سے کرنا ہمارے لئے باعثِ مسرت ہو گا لیکن اگر ہمیں یہ کام مشکل راستے سے حل کرنا پڑا تو ہم اس کے لئے بھی تیار ہیں"۔



متعللقہ خبریں