شام میں ترک فوجیوں پر اسد قوتوں کے حملوں کے بعد ترک اعلی حکام کا اجلاس

اجلاس میں شہدا کے خون کا بدلہ لینے کے لیے  ان حملوں کا منہ توڑ جواب دیے جانے کا فیصلہ

1356945
شام میں ترک فوجیوں پر اسد قوتوں کے حملوں کے بعد ترک اعلی حکام کا اجلاس

صدر رجب طیب ایردوان  کی زیر ِ قیادت   منعقدہ اعلی سطحی اجلاس میں شامی  انتظامیہ  کے فوجی عناصر کی جانب سے ادلیب کو اضافی کمک کے طور پر روانہ کردہ ترک فوجیوں پر حملے کے خلاف اٹھائے جانے والے اقدامات پر  غور کیا گیا ہے۔

اجلاس میں شہدا کے خون کا بدلہ لینے کے لیے  ان حملوں کا منہ توڑ جواب دیے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں اس بات پر بھی زور دیا گیا ہے کہ  " جھڑپوں کا سد باب کرنے، سرحدی تحفظ کے قیام،  مہاجرین کے نئے ریلے اور کسی انسانی المیہ کا سد باب کرنے کے زیر ِ مقصد ادلیب میں  فرائض ادا کرنے والے ترکی  کو اس عزم سے  کوئی بھی حملہ باز نہیں  رکھ سکتا۔

 

 



متعللقہ خبریں