روسی اور ترک وفد کے ادلیب کے معاہدے اور دیگر امور پر مذاکرات

علاقے میں فرائض ادا کرنے والے  ترک فوجیوں کی چیک پوسٹ پر اسد قوتوں کے حملوں کی شدید مذمت

1357055
روسی اور ترک وفد کے ادلیب کے معاہدے اور دیگر امور پر مذاکرات

صدارتی ترجمان ابراہیم قالن کی زیر ِ قیادت کے وفد نے روس  کے نمائندہ خصوصی برائے شام کی قیادت  کے ایک وفد سے مذاکرات کیے۔

ایوان صدر کے دفترِ ترجمان  کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق   صدارتی محل میں ہونے والے یہ مذاکرات تقریباً 2 گھنٹوں تک جاری رہے۔

ادلیب  سے متعلق بین الاقوامی معاہدوں  کی رو  سے   علاقے میں فرائض ادا کرنے والے  ترک فوجیوں کی چیک پوسٹ پر اسد قوتوں کے حملوں کی شدید مذمت  کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ ان حملوں کا دفاعی حق  کے  مطابق  جواب دیا جائیگا۔

شامی انتظامیہ کے ضامن ممالک میں شامل روس کے اپنی ذمہ داریوں  کو پورا کرنے کی ضرورت کا پیغام دیے جانے والے ان مذاکرات میں یہ یاد دہانی کرائی گئی ہے کہ  ترکی کا قطعی مقصد  شام میں خونریزی  اور  انسانی المیہ کا سدِ باب  کرنا اور ملک میں سیاسی سلسلے  پر عمل در آمد کو ممکن بنانا ہے۔

 



متعللقہ خبریں