میں ہلاک ہونے والے شہریوں اور شہداء کے لئے اللہ سے رحمت و مغفرت کا طلبگار ہوں: ایردوان

ضلع وان میں برفانی تودہ گرنے اور استنبول صبیحہ گیوک چِن ائیر پورٹ پر مسافر طیارے کے حادثے پر صدر ایردوان کا اظہارِ افسوس

1354422
میں ہلاک ہونے والے شہریوں اور شہداء کے لئے اللہ سے رحمت و مغفرت کا طلبگار ہوں: ایردوان

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے ضلع وان میں برفانی تودہ گرنے اور استنبول صبیحہ گیوک چِن ائیر پورٹ پر مسافر طیارے کے حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ٹویٹر پیج سے جاری کردہ بیان میں صدر ایردوان نے کہا ہے کہ ضلع العزی میں زلزلے اور شام  کے شہر ادلب میں ترک فوجیوں کی شہادت کے بعد پیش آنے والے ان حادثات نے تکلیف میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ ان تمام حادثات میں ہلاک ہونے والے شہریوں اور شہداء کے لئے میں اللہ سے رحمت و مغفرت کا طلبگار اور زخمیوں کے لئے فوری صحت یابی کا متمنی ہوں۔

صدر ایردوان نے کہا ہے کہ اوپر تلے آنے والی ان آفات ، حادثات اور مذموم حملوں کے مقابل جسد واحد بن کر جمہوریہ  ترکی  بارہا  دنیا کے سامنے اپنی طاقت، عزم  اور متانت کا اظہار کر چکا ہے۔ موجودہ حالات پر بھی انشااللہ حکومت و ملت کے باہمی تعاون و اتحاد کے ساتھ  جلد ہی قابو پا لے گا۔  ہم قدرتی آفات کے مقابل  اپنی تیاریوں کو مزید تقویت دے کر اپنے زخموں پر جلد از جلد مرہم رکھیں  گے۔ آفات و حادثات سے متاثرہ شہریوں، شہداء کے عزیزوں اور غازیوں کے ساتھ ہمیشہ کی طرح تعاون کریں گے۔ ہم ہمیشہ کی طرح درپیش حالات میں بھی اپنے تمام اداروں اور تنظیموں کے ساتھ اپنی ملت کے شانہ بشانہ ہیں۔



متعللقہ خبریں