عراق میں جلد از جلد قیام استحکام کے لئے ترکی سے جو کچھ بھی ہو سکا کرے گا: چاوش اولو

امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی کے بعد ترکی عراق کے ساتھ  اتحاد کی حالت میں ہے اور بحران پر قابو پانے کے لئے ہم نے فعال کوششیں کی ہیں: وزیر خارجہ میولود چاوش اولو

1345061
عراق میں جلد از جلد قیام استحکام کے لئے ترکی سے جو کچھ بھی ہو سکا کرے گا: چاوش اولو

ترکی کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے سوٹزر لینڈ کے قصبے ڈاوس میں منعقدہ 50 ویں عالمی اقتصادی فورم میں عراقی علاقائی کرد انتظامیہ کے سربراہ نچریوان بارزانی کے ساتھ ملاقات کی۔

وزیر خارجہ چاوش اولو نے بند کمرے کے مذاکرات میں کہا ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی کے بعد ترکی عراق کے ساتھ  اتحاد کی حالت میں ہے اور بحران پر قابو پانے کے لئے ہم نے  فعال کوششیں کی ہیں۔

مشکل دور میں عراق کی سالمیت اور اتحاد کے تحفظ  کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ عراق کے تمام عناصر کا ملکی اتحاد و سالمیت کے لئے کام کرنا ضروری ہے۔

میولود چاوش اولو نے عراق میں فرقہ وارانہ اور نسلی بنیاد پر تقسیم  کے خطرات کی طرف توجہ مبذول کروائی ہے اور کہا ہے کہ" ہم عراقی کرد علاقائی انتظامیہ کے ساتھ تعلقات  کو فروغ دینا جاری رکھیں گے"۔

انہوں نے کہا ہے کہ عراق کے جلد از جلد اپنے مسائل  پر قابو پانے اور قیام استحکام کے لئے ترکی سے جو بھی ہو سکا کرے گا ۔ اس مقصد سے متعلقہ نقطہ ہائے نظر سے ہم نے فریقین کو   آگاہ کر دیا ہے۔



متعللقہ خبریں