اگر ایسا واقعہ ترکی میں پیش آتا تو اس وقت تک پوری دنیا  نے واویلا مچا دینا تھا: چاوش اولو

انسانی حقوق اور آزادی صحافت پر ہر ایک کو درس دینے والے مغربی اس وقت بالکل خاموش رہتے ہیں جب ان کے ہاتھ میں کٹھ پتلیاں بن سکنے والے ممالک میں ان اقدار کی پامالی ہو رہی ہوتی ہے: وزیر خارجہ میولود چاوش اولو

1341980
اگر ایسا واقعہ ترکی میں پیش آتا تو اس وقت تک پوری دنیا  نے واویلا مچا دینا تھا: چاوش اولو

ترکی کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے کہا ہے کہ اناطولیہ خبر رساں ایجنسی کے قاہرہ آفس پر مصر ی پولیس کا چھاپہ ناقابل قبول ہے۔

چاوش اولو نے ایک پرائیویٹ ٹیلی ویژن چینل کی براہ راست نشریات میں شرکت کی اور اناطولیہ خبر رساں ایجنسی کے قاہرہ آفس پر مصری پولیس کے چھاپے اور بعض ملازمین کی حراست پر بات کی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہم مذکورہ واقعے سے متعلق پیش رفتوں پر بغور نگاہ رکھے ہوئے ہیں۔ ماضی میں  بھی مذکورہ سے مشابہہ حق تلفیاں اور ڈرانے دھمکانے کی کاروائیاں ہوتی رہی ہیں اور خاص طور پر اناطولیہ خبر رساں ایجنسی کے مقامی ملازمین ان کا نشانہ بنتے رہے  ہیں ۔ لیکن اس کی کوئی اہمیت نہیں ہے کہ کون نشانہ بن رہا ہے ۔ ایجنسی  کے دفتر پر مصری پولیس کا چھاپہ ناقابل قبول ہے۔ ہم نے اس بارے میں بیان جاری کیا ہے۔ مصر کے انقرہ کے لئے سفارتی مشن اور قاہرہ میں ترکی کے سفارت خانے کے ساتھ بھی ضروری رابطے کئے ہیں۔

چاوش اولو نے کہا ہے کہ ہمیں موصول معلومات کے مطابق بدسلوکی نہیں کی گئی لیکن ڈراوا دیا جا  رہا ہے۔ خاص طور پر صدر رجب طیب ایردوان کے مصر کے سابق صدر محمد مرسی کی وفات سے متعلق تحقیق کی ضرورت پر زور دینے کے بعد سے مصریوں کا روّیہ جارحیت پسندادنہ ہونا شروع ہو  گیا ہے۔ اور حالیہ دنوں میں لیبیا میں فائر بندی کے معاملے میں ہماری روس کے ساتھ مل کر حاصل کردہ  کامیابیوں نے اس جارحیت میں مزید اضافہ کیا ہے۔

وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے کہا ہے کہ انسانی حقوق اور آزادی صحافت  کے موضوعات پر ہر ایک کو درس دینے کی کوشش کرنے والے مغربی اس وقت بالکل خاموش رہتے ہیں جب ان کے ہاتھ میں کٹھ پتلیاں بن سکنے والے ممالک میں ان اقدار کی پامالی ہو رہی ہوتی ہے ۔ اگر ایسا واقعہ ترکی میں پیش آتا تو اس وقت تک پوری دنیا  نے واویلا مچا دینا تھا۔



متعللقہ خبریں