دو فوجیوں کی شہپادت پر وزیر قومی دفاع کی تعزیت

وزارت قومی  دفاع کے ایک بیان کے مطابق ، 19 دسمبر کو چوکورجا میں تیار شدہ دھماکہ خیز مواد کے دھماکے میں زخمی ہونے والا سپاہی احمدتونچ  زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگیا ہے

1327553
دو فوجیوں کی شہپادت پر وزیر قومی دفاع  کی تعزیت

حقاری کی تحصیل   چوکورجا میں زخمی ہونے والا  اور عراق میں   مچھر کے کاٹنے کے نتیجے میں بیمار پڑنے والا فوجی  دونوں شہید ہوگئے ہیں۔

وزارت قومی  دفاع کے ایک بیان کے مطابق ، 19 دسمبر کو چوکورجا میں تیار شدہ دھماکہ خیز مواد کے دھماکے میں زخمی ہونے والا سپاہی احمدتونچ  زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگیا ہے۔

جبکہ12  ستمبر 2018 کو ، عراق کے باشیکا   کے  فوجی  اڈے  پر فرائض کی سرانجام دہی کے دوران  مچھر کے کاٹنے کی وجہ سے مغربی نیل وائرس انفیکشن  کا شکار  محرم  قارا دومان  طویل علاج  و معالجے کے بعد  خالقِ حقیقی سے جا ملا۔

وزیر قومی دفاع  حلوصی آقار  نے ایک تعزیتی پیغام  کرتے ہوئے  شہید فوجیوں  کی مغفرت کی دعا    اور اہلِ خانہ سے  تعزیت کی ہے  ۔



متعللقہ خبریں