ترک فوجی شام میں شامی بچوں کے مستقبل کی تعمیر کر رہے ہیں

شام میں ہیڈ کوارٹروں کی شکل میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK/YPG کے زیرِ استعمال اسکولوں کو دوبارہ سے تعلیم کے لئے کھولا جا رہا ہے: ترکی وزارت دفاع

1324092
ترک فوجی شام میں شامی بچوں کے مستقبل کی تعمیر کر رہے ہیں

ترکی کی وزارت دفاع کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق شام میں ہیڈ کوارٹروں کی شکل میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK/YPG کے زیرِ استعمال اسکولوں کو دوبارہ سے تعلیم کے لئے کھولا جا رہا ہے۔

وزارت دفاع کی طرف سے ٹویٹر پیج سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ "شام میں دیگر ترک اداروں کے تعاون سے  ترک فوجی صرف   امن و امان ، اعتماد کی بحالی ، راستوں، پانی  اور بجلی کی دستیابی کے لئے ہی کام نہیں کر رہے  بلکہ دہشت گرد تنظیم PKK/YPG نے جن اسکولوں کو اپنے اڈوّں میں تبدیل کر رکھا تھا انہیں دوبارہ اسکولوں کی شکل دے کر شامی بچوں کے مستقبل کی بھی تعمیر کر رہے ہیں"۔



متعللقہ خبریں