اگر ترکی پر پابندیاں لگائی گئیں تو ہم اس کا جواب دیں گے: میولود چاوش اولو

امریکہ کی طرف سے پابندیوں اور دھمکی آمیز روّیے کا کوئی فائدہ نہیں ہو سکتا۔ امریکہ کو یہ بات سمجھ لینی چاہیے اور میرے خیال میں امریکہ سمجھ چکا ہے: وزیر خارجہ میولود چاوش اولو

1323411
اگر ترکی پر پابندیاں لگائی گئیں تو ہم اس کا جواب دیں گے: میولود چاوش اولو

ترکی کے وزیر خارجہ میولود چاوش  اولو نے کہا ہے کہ اگر ترکی پر پابندیاں لگائی گئیں تو ہم اس کا جواب دیں گے۔

وزیر خارجہ میولود چاوش اولو  19 ویں دوحہ فورم میں شرکت کے لئے قطر کے دارالحکومت دوحہ کے دورے پر ہیں ۔ جہاں انہوں نے اجلاس کے سربراہ ایمن محیّ الدین کے ایجنڈے سے متعلق سوالات کے جواب دئیے۔

ترکی۔امریکہ تعلقات کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ امریکہ ترکی کا اتحادی ہے اور ترکی کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ تعلقات نسبتاً زیادہ بہتر جا رہے ہیں۔ تاہم امریکی کانگریس کے ساتھ تعلقات میں تاحال کچھ مسائل موجود ہیں۔

امریکہ کے، ترکی کے روس سے ایس۔400 ائیر ڈیفنس سسٹم خریدنے  کی مخالفت کرنے کی یاد دہانی کرواتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ یہ سسٹم ترکی کی ضرورت تھا اور روس کے موزوں قیمت دینے پر ہم نے یہ سسٹم خرید لیا ہے۔

چاوش اولو نے کہا ہے کہ اس معاملے میں امریکہ کی طرف سے پابندیوں اور دھمکی آمیز روّیے کا کوئی فائدہ نہیں ہو سکتا ۔ امریکہ کو یہ بات سمجھ لینی چاہیے اور میرے خیال میں امریکہ سمجھ چکا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ صدر  ٹرمپ پابندیوں کی مخالفت کر رہے ہیں لیکن بالفرض پابندیاں لگائی جاتی ہیں تو ترکی اس کا جواب دینے پر مجبور ہو گا۔

1915 سے متعلق آرمینی دعووں کو تسلیم کرنے کے خاکہ بِل کی امریکی سینٹ میں منظوری  کے موضوع پر بات کرتے ہوئے چاوش اولو نے کہا ہے کہ تاریخ کے بارے میں محدود معلومات کے حامل سیاست دانوں کو تاریخ کے بارے میں احکامات صادر نہیں کرنا چاہئیں۔ سینٹ نے یہ فیصلہ اصل میں شام کے شمال میں ترکی کے آپریشن  پر  مایوسی ، امریکہ میں موجود آرمینی لابیوں اور ان کی حمایتی دیگر لابیوں کی وجہ سے کیا ہے۔

ترکی اور لیبیا کے درمیان فوجی و بحری شعبوں  میں سمجھوتے  بھی وزیرِ خارجہ میولود چاوش اولو کے ایجنڈے پر تھے۔

اس معاملے پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ لیبیا کے ترکی سے فوجی طلب کرنے پر ہم اس پر غور کر سکتے ہیں۔



متعللقہ خبریں