خلیجی ممالک میں ترک فوجیوں کی موجودگی سے کوئی بے چینی محسوس نہ کرے، صدر ایردوان

قطر کی  سلامتی ہمیں اپنے ملک کی سلامتی  کی حد تک عزیز ہے

1312443
خلیجی ممالک میں ترک فوجیوں کی موجودگی سے کوئی بے چینی محسوس نہ کرے، صدر ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان  نے ترک۔ قطر  مشترکہ قوتوں کی کمانڈرشپ کے حوالے سے اظہار  خیال کرتے ہوئے کہا کہ "کسی کو بھی ہمارے ملک کی اس جغرافیہ میں موجودگی پر بے چینی محسوس نہیں کرنی  چاہیے۔

جناب ایردوان نے قطر کے سرکاری دورے کے دوران ترک۔ قطر مشترکہ قوتوں کے مشترکہ ہیڈ کوارٹر طارق بن زیاد  چھاونی کا دورہ کرتے ہوئے خطاب کیا ۔

انہوں نے   ترکی کی سرحدوں کے اندر اور باہر  ترکی کی بقا، ملت کی سلامتی، دوست و برادر ممالک   میں امن و آشتی کے ماحول کے قیام  کے لیے  اپنی جانوں کو داو پر لاتے  ہوئے خدمات ادا کرنے  والی سیکورٹی قوتوں کی کامیابی کی دعا کی اور  کہا کہ آپ یہاں پر 2200 برس قدیم  ماضی کے ساتھ دنیا کی بنیادی ترین افواج میں شامل ترک مسلح افواج  کے باوقار   عناصر  کے طور پر فرائض ادا کر رہے ہیں اور بیک وقت ترک قوم کی اس سر زمین پر نمائندگی بھی کر رہے ہیں۔  میں ترکی کے صدر اور ہیڈ کمانڈر کی حیثیت سے آپ سب کو  سلام پیش کرتے ہیں۔

قطر  کے ساتھ فوجی، سلامتی اور دفاعی صنعت کے معاملات میں مشترکہ منصوبے، دو طرفہ روابط  میں ریڑھ کی ہڈی  کی حیثیت  رکھنے پر توجہ مبذول کراتے ہوئے صدر ایردوان  نے بتایا کہ "قطر کی  سلامتی ہمیں اپنے ملک کی سلامتی  کی حد تک عزیز ہے۔  آپ لوگ قطر  کے فوجی اداروں کی جدت، فوجیوں کی  تعلیم و تربیت   میں تعاون  کو وسعت ،  باہمی جنگی مشقوں   اور میدان میں جنگی صلاحیتوں   کے فروغ میں معاونت فراہم کرتے ہوئےقطر کی دفاعی طاقت  کو تقویت  دے رہے ہیں۔  ترک  فوجی سال 2017 سے قطری بھائیوں کے تحفظ اور امن و امان کی ضمانت بنے ہوئے ہیں۔     آپ   نے اپنے اعلی برتاو اورحسن اخلاق کے ساتھ قطری عوام کے دلوں کو فتح کر رکھا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ہم نے اپنی تاریخ میں کبھی بھی اپنے دوستوں  کو خطرات کے بل بوتے پر تنہا نہیں چھوڑا،  ترکی بنیادی روابط پائے جانے والے خلیجی ممالک میں امن و آشتی، سلامتی اور استحکام کو بڑی اہمیت دیتا ہے۔  کیونکہ ہمیں یقین ہے کہ اس علاقے  میں امن  کا ماحول پورے مشرق وسطی کے استحکام  میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔

صدر ِترکی بعد ازاں وطن لوٹ آئے ۔

 

 

 



متعللقہ خبریں