شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے صدر کا دورہ جرمنی

میں اسوقت   بڑی  توقعات    پیدا کرنے کے حق میں نہیں  ہوں، ہم ایک واضح ایجنڈے کے ساتھ جا رہے ہیں

1311807
شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے صدر کا دورہ جرمنی

شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے صدر مصطفی آکنجی  کا کہنا ہے کہ  وہ  جرمنی کے دارالحکومت برلن میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل آنتونیو گوٹرس اور قبرصی یونانی انتظامیہ کے  لیڈر نکوس آناستاسدیاس   سے ہونے وا  لی سہہ رکنی  اجلاس میں  ایک واضح ایجنڈے پر مبنی روڈ میپ  کا تعین کرنے کے زیر مقصد  شرکت کر رہے ہیں۔

ترک ایجنسی قبرص کی خبر کے مطابق صدر آکنجی نے  برلن  روانگی سے پیشتر ایرجان ہوائی اڈے پر بعض بیانات دیے۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ اسوقت   مسئلے کے حل کی راہ میں جاری کوششوں کے کس سطح پر ہونے کا مل جل کر تعین کرنے، اب کے بعد کے لائحہ عمل تعین کرنے اور کسی نئے روڈ میپ کے خطوط کھینچنے کی غرض سے برلن کا دورہ کر رہے ہیں۔

برلن اجلاس سے  خوش آئند نتائج سامنے آنے کی تمنا کااظہار کرتے ہوئے آکنجی نے بتایا کہ "میں اسوقت   بڑی  توقعات    پیدا کرنے کے حق میں نہیں  ہوں، ہم ایک واضح ایجنڈے کے ساتھ جا رہے ہیں۔ ہمارے پائیداری موققف کا تحفظ کرتے ہوئے پر استحکام طریقے سے امن  و امان کے قیام اور حل تلاش  کرنے کی راہ میں پیش قدمی حاصل کرنے کی امید رکھتے ہیں اس حوالے سے سیکرٹری جنرل کا کردار اہم  ہو گا۔ "

 



متعللقہ خبریں