دہشت گرد ریاست قائم کرنے کا خواب چکنا چور ہو گیا، ترک وزیرِ دفاع

کاروائیوں کی بدولت سرحدی علاقوں میں سیکورٹی کا ماحول قائم ہو گیا ہے، جس کے بعد 4 لاکھ شامی شہری اپنے اپنے گھر بار کو لوٹ گئے ہیں

1310608
دہشت گرد ریاست قائم کرنے کا خواب چکنا چور ہو گیا، ترک وزیرِ دفاع

وزیر دفاع خلوصی آقار  کا کہنا ہے کہ سرحد پار عسکری کاروائیوں سے ترکی نے شمالی شام میں دہشت گرد راہداری اور دہشت گرد  ریاست کے قائم کیے جانے کے تصور  کا خاتمہ کر دیا ہے۔

وزیر آقار نے ترک قومی اسمبلی کے  منصوبہ بندی و بجٹ کمیشن میں  وزارت کی جانب سے  2020 کے بجٹ کو پیش کیے جانے کے بعد ممبرانِ اسمبلی کے سوالات کا جواب  دیا۔

انہوں نے بتایا کہ کاروائیوں کی بدولت سرحدی علاقوں میں سیکورٹی کا ماحول قائم ہو گیا ہے، جس کے بعد 4 لاکھ شامی شہری اپنے اپنے گھر بار کو لوٹ گئے ہیں۔

دوسری جانب روس سے خریداگیا ایس۔400 فضائی دفاعی نظام  کیا فعال بنے گا؟ سوال کے جواب میں  جناب آقار نے بتایا ، جی بالکل، اس کے حوالے سے تربیتی اور نصبی کے عمل  کی تکمیل پر  اس ہماری منصوبہ بندی کے مطابق فعال بنا دیا جائیگا۔

انہوں نے علاوہ ازیں اس بات کی بھی یاد دہانی کرائی کہ ایف۔35   کی کھیپ میں سے 4 کو عملی طور پر ترکی کے حوالے کر دیا گیا ہے ، مزید ایک  کی حوالگی کا انتظار ہے۔

 



متعللقہ خبریں