پاکستان کی طرف سے جنرل یاشار گلیر کو نشان امتیاز سے نوازا گیا

ترکی مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے ساتھ تعاون کو جاری رکھے گا اور ہم امید کرتے ہیں کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہو جائے گا: جنرل یاشار گلیر

1310297
پاکستان کی طرف سے جنرل یاشار گلیر کو نشان امتیاز سے نوازا گیا

پاکستان کے صدر عارف علوی نے ترکی کی مسلح افواج کے سربراہ یاشار گلیر کو نشان امتیاز سے نوازا گیا ہے۔

اطلاع کے مطابق  پاکستان کے سرکاری دورے کے دوران جنرل یاشار گلیر کو باقائدہ تقریب کے ساتھ پاکستان کے سب سے بڑے سرکاری تمغے 'نشانِ امتیاز' سے نوازا گیا ہے۔ تقریب میں سول اور فوجی حکام کے ساتھ ساتھ اسلام آباد میں ترکی کے سفیر احسان مصطفیٰ یرداکُل نے بھی شرکت کی ۔

تقریب سے خطاب میں صدر علوی نے کہا ہے کہ پاکستان۔ترکی تعلقات سالوں کی مضبوطی کے بعد ایک اسٹریٹجک ساجھے داری میں تبدیل ہو چکے ہیں۔ دونوں ملک مشترکہ دین، ثقافت اور میراث کے مالک ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ دونوں ملک ملائشیا کے ساتھ مل کر ایک ٹیلی ویژن چینل قائم کریں گے جس کا مقصد اسلامو فوبیا کے خلاف جدوجہد کرنا ہو گا۔

صدر عارف علوی نے کہا ہے کہ ترکی نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے اور اس کی اہم ترین مثال مسئلہ کشمیر کے معاملے میں پاکستان کے ساتھ تعاون ہے۔

تقریب سے خطاب میں جنرل یاشار گلیر نے کہا ہے کہ ترکی مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے ساتھ تعاون کو جاری رکھے گا اور  ہم امید کرتے ہیں کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہو جائے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان کے صدر عارف علوی کی طرف سے جنرل یاشار گلیر کو پیش کیا جانے والا نشان امتیاز ملک کا سب سے بڑا سرکاری نشان ہے جو صرف صدور کو دیا جاتا ہے۔



متعللقہ خبریں