نام نہادآرمینی نسل کشی،ترک قوم کا ضمیر مطمئن ہے: ایردوان

انہوں نے کہا کہ  ایوان نمائندگان  کے 29 اکتوبر کے لیے گئے ایک فیصلے سے ترک قوم کو  مایوسی اور افسوس  ہوا ہے ، اس معاملے میں ہمارا ضمیر مطمئن  اور اعتماد اونچا ہے

1306106
نام نہادآرمینی نسل کشی،ترک قوم کا ضمیر مطمئن ہے: ایردوان
Cumhurbaşkanı Erdoğan- ABD Başkanı Donald Trump.jpg

 صدر رجب طیب ایردوان    نے  کہا ہے کہ نام نہاد آرمینی نسل کشی کے دعووں پر ترکی  کا ضمیر  مطمئن اور اس کا  سر اعتماد اور فخر سے اونچا ہے۔

 ایردوان نے   وائٹ ہاوس میں امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ  سے  ملاقات کے بعد ایک مشترکہ اخباری کانفرنس  کا اہتمام کیا ۔

  انہوں نے کہا کہ  ایوان نمائندگان  کے 29 اکتوبر کے لیے گئے ایک فیصلے سے ترک قوم کو  مایوسی اور افسوس  ہوا ہے ، اس معاملے میں ہمارا ضمیر مطمئن  اور اعتماد اونچا ہے  اگر آرمینیا چاہے تو محققین کےمشترکہ  کمیشن کی ہماری تجویز تاحال  موجود ہے۔

 صدر نے کہا کہ  104 سال پہلے  کے جنگی ماحول  کے تحت گزشتہ  واقعات  کے بارے میں فیصلہ کرنے کا حق سیاست دانوں کو نہیں بلکہ محققین کوہے۔

 شام کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ  اس کے پائیدار حل کےلیے  امریکہ سے مطابقت جاری رہے گی  کیونکہ خطے میں   امریکہ کا واحد قابل اعتماد اتحادی ملک ترکی ہے علاوہ ازیں،   فیتو دہشتگرد تنظیم   کی امریکہ میں موجودگی   کو ختم کرنے کے مطالبے کا بھی صدر نے اعادہ کیا ۔

ٹرمپ نے بھی اس موقع  پر  کہا کہ ترکی کی جانب سے روسی ایس 400 دفاعی میزائل نظام کی خریداری کے معاملے پر بھی بات ہوئی ہے جبکہ  دونوں فریقین  کے درمیان  100 ارب ڈالر کے ایک تجارتی سمجھوتے پر غور بھی کیا گیاہے۔

 

 



متعللقہ خبریں