ترکی: وزیر خارجہ میولود چاوش اولو قطر کے دورے پر

چاوش اولو نے قطر میں اپنی مصروفیات کے دوران سب سے پہلے قطر کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمٰن علی ثانی کے ساتھ ملاقات کی۔

1299269
ترکی: وزیر خارجہ میولود چاوش اولو قطر کے دورے پر

ترکی کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو ترکی۔قطر ہائی اسٹریٹجک کمیٹی کے 5 ویں اجلاس کی تیاریوں کے سلسلے میں قطر کے سرکاری دورے پر ہیں۔

چاوش اولو نے قطر میں اپنی مصروفیات کے دوران سب سے پہلے قطر کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمٰن علی ثانی کے ساتھ ملاقات کی۔

مذاکرات میں دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات اور علاقائی موضوعات پر بات چیت کی گئی۔

قطر کے امیر شیخ تمیم بن حامد الثانی نے بھی  وزیر خارجہ میولود چاوش اولو کے ساتھ ملاقات کی۔

بعد ازاں چاوش اولو نے اسلامی تعاون تنظیم کے صومالیہ رابطہ گروپ اجلاس میں شرکت کی۔

ٹیگز: #قطر , #ترکی

متعللقہ خبریں