چشمہ امن فوجی آپریشن کی کامیابیوں میں ترک فوجیوں کےعلاوہ اعلیٰ ٹکنلوجی کاحصہ بھی نمایاں ہے: وزیردفاع

انہوں نے   دارالحکومت انقرہ میں منعقدہ ایفی شینسی اینڈ ٹکنولوجی فیسٹول سے خطاب   کرتے ہوئے  کہا   دفاعی میدان میں ٹکنولوجی کے میدان میں نمایاں پیشرفت  ہوئی ہے

1298437
چشمہ امن فوجی آپریشن کی کامیابیوں میں ترک فوجیوں کےعلاوہ اعلیٰ ٹکنلوجی کاحصہ بھی نمایاں ہے: وزیردفاع

وزیر قومی دفاع حلوصی آقار  نے کہا کہ چشمہ امن  فوجی  آپریشن میں ہدف حاصل کرنے میں  ترک سپاہیوں کی بہادری کے علاوہ اعلیٰ ٹکنالوجی کا حصہ بھی بہت نمایاں ہے۔

انہوں نے   دارالحکومت انقرہ میں منعقدہ ایفی شینسی اینڈ ٹکنولوجی فیسٹول سے خطاب   کرتے ہوئے  کہا   دفاعی میدان میں ٹکنولوجی کے میدان میں نمایاں پیشرفت  ہوئی ہے اور اس کے نتائج اندورنِ ملک  اور  سرحد پار فوجی آپریشن کے دوران  حاصل کامیابیوں   کی شکل میں  واضح طور پر دیکھے جاسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ    چشمہ  امن فوجی آپریشن میں مختصر عرصے میں جو کامیابیاں حاصل کی ہیں  اس میں ہمارے  فوجیوں کی قربانیوں،  اور بہادری  کے کارناموں کے علاوہ    اعلیٰ ٹکنالوجی  نے بھی بڑا اہم کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ   اعلی ٹکنالوجی پر مبنی دفاعی صنعت میں  اب مقامی    پیداوار کا حصہ  70 فیصد  تک پہنچ گیا ہے۔ تاہم   ہمیں ابھی بہت طویل سفر طے کرنا ہے انہوں نے اس موقع پر  ریسرچ کی جانب خصوصی توجہ  دینے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔



متعللقہ خبریں