ترک انرجی فرموں کو پاکستان میں شعبہ توانائی میں سرمایہ کاری کی اپیل

وزیر عمر ایوب خان اور ترکی  کے اسلام آباد میں سفیر احسان مصطفی یُرداکل  نے دونوں ملکوں کے توانائی کے شعبوں کے مابین   تعاون   کے قیام کے حوالے سے  مذاکرات کیے

1293070
ترک انرجی فرموں کو پاکستان میں شعبہ توانائی میں سرمایہ کاری کی اپیل

پاکستان کے وزیر ِ توانائی و پیٹرول عمر ایوب خان  نے  پاکستان کے توانائی کے میدان   میں سبک رفتاری  سے ترقی کرنے  کی وضاحت کرتے ہوئے ترک توانائی فرموں کو ملک میں سرمایہ کاری کی اپیل کی۔

متعلقہ وزارت کی جانب سے جاری کردہ تحریری بیان  میں  اطلاع دی گئی ہے کہ وزیر عمر ایوب خان اور ترکی  کے اسلام آباد میں سفیر احسان مصطفی یُرداکل  نے دونوں ملکوں کے توانائی کے شعبوں کے مابین   تعاون   کے قیام کے حوالے سے  مذاکرات کیے۔

اعلامیہ  میں واضح کیا گیا ہے کہ  "دونوں ملکوں کے مابین توانائی کے شعبے میں موجودہ  تعاون کو مزید فروغ دینے کے  زیر مقصد کاروائیاں کیے جانے پر مطابقت قائم ہوئی ہے، پاکستان سرعت سے ترقی کرنے والے شعبہ توانائی کا مالک ہے۔ خاصکر قابلِ تجدید توانائی کے  شعبے میں  ملک کی وسیع پیمانے کی استعداد   میں غیر ملکی سرمایہ کار وں کی دلچسپی دو طرفہ مفادات کے حامل منصوبوں کو جنم دے گی، اس شعبے میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے سہل بنانے کے  لیے وضع کردہ قانونی ترامیم  اب  منظوری کے مرحلے پر ہیں۔   لہذا  وزیر ِ توانائی و پیٹرول  عمر ایوب خان ترک انرجی فرموں کو پاکستان میں شعبہ توانائی میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہیں۔"

 



متعللقہ خبریں