"چشمہ امن" کےعلاوہ دیگرکاروائی کی ضرورت باقی نہیں بچی: ترک محکمہ دفاع

ترک محکمہ دفاع  کا کہنا ہے کہ  شام میں  چشمہ امن  آپریشن  کے علاوہ کسی دیگر کاروائی  کی ضرورت باقی نہیں بچی ہے

1292879
"چشمہ امن" کےعلاوہ دیگرکاروائی کی ضرورت باقی نہیں بچی: ترک محکمہ دفاع

 ترک محکمہ دفاع  کا کہنا ہے کہ  شام میں  چشمہ امن  آپریشن  کے علاوہ کسی دیگر کاروائی  کی ضرورت باقی نہیں بچی ہے ۔

 ایک بیان کے مطابق ،17 اکتوبر کو دریائے فرات  کے مشرقی علاقے سے متعلق ترکی ا ور امریکہ کے مابین چشمہ امن  آپریشن میں 120 گھنٹَے کا وقفہ دینے پر    جو مطابقت ہوئی تھی ا س کی شرائط  پر ترکی پابند رہا ہے۔

 بتایا گیا ہے کہ  اس  مہلت کے خاتمے  پر  امریکہ کی جانب سے اعلان  کیا گیا  کہ   پی کےکے  اور وائی پی جی  کا علاقے سے انخلا کا  عمل مکمل ہو چکا ہے  نتیجتاًگزشتہ روز سوچی میں ترک اور روسی صدور   کے درمیان طےمشترکہ گشت پر مبنی  مطابقت   پر  آج سے  عمل درآمد  شروع  ہو جائے گا۔

 

 

 



متعللقہ خبریں