ترکی: PKK/YPG کے دہشت گردوں کی طرف سے فائرنگ، ایک فوجی شہید ایک زخمی

تل ابیض میں کھوج اور کنٹرول ڈیوٹی کے دوران PKK/YPG کے دہشت گردوں کی طرف سے اینٹی ٹینک اور ہلکے اسلحے سے فائرنگ، ایک ترک فوجی شہید اور ایک زخمی

1291029
ترکی: PKK/YPG کے دہشت گردوں کی طرف سے فائرنگ، ایک فوجی شہید ایک زخمی
teroristlerin guvenli bolgeden cikisi.jpg

شام میں دریائے فرات کے شمالی علاقے تل ابیض میں کھوج اور کنٹرول ڈیوٹی کے دوران PKK/YPG کے دہشت گردوں کی طرف سے اینٹی ٹینک اور ہلکے اسلحے سے فائرنگ کے نتیجے میں ایک ترک فوجی شہید اور ایک زخمی ہو گیا ہے۔

ترکی کی وزارت دفاع کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق خود حفاظتی کے جائز حق کے دائرہ کار میں حملے کا ضروری جواب دیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ کے ساتھ 17 اکتوبر 2019 کو طے پانے والے سمجھوتے کے باوجود PKK/YPG کے دہشت گردوں کی طرف سے 20 دفعہ سمجھوتے کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔ سمجھوتے کے خلاف کی جانے والی تمام کاروائیوں کے باوجود کل زیادہ تر ایمبولینسوں  پر مشتمل 39 گاڑیوں کے کانوائے نے بحفاظت راس العین  میں  داخلہ و خروج کیا اور زخمیوں اور بعض دیگر افراد کو محفوظ شکل میں علاقے سے نکال لیا گیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ واقعہ ہمارے لئے نہایت تکلیف دہ ہے۔ واقعے میں جان سے محروم ہونے والے عزیز شہید کے لئے ہم اللہ سے رحمت و مغفرت کے، اس کے کنبے ، ترک مسلح افواج اور پروقار ملت کے لئے صبر جمیل کے اور زخمی فوجی کے لئے فوری صحت یابی کے متمنی ہیں۔

وزارت دفاع کی طرف سے جاری کئے گئے ایک اور بیان میں کہا گیا ہے کہ "ترک مسلح افواج ،ترکی اور امریکہ کے درمیان طے پانے والے سمجھوتے  کے دائرہ کار میں 12 گھنٹوں کے اندر اندر علاقے سے PKK/YPG کے اخراج پر بغور نگاہ رکھے ہوئے ہیں"۔

بیان میں موضوع سے متعلق امریکی فوجی حکام کے ساتھ قریبی رابطے میں ہونے کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں