صدر ایردوان کا ٹرمنپ کی ٹویٹ پر جواب

ہماری یہ مشترکہ کوشش خطے میں امن و استحکام کے قیام میں بارآور ثابت ہو گی

1290132
صدر ایردوان کا ٹرمنپ کی ٹویٹ پر جواب

صدر  رجب طیب ایردوان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے   شام میں ترکی کے چشمہ امن  آپریش کو پانچ دن  کے لیے عارضی  طور پر  معطل کرنے  پر مذاکرات کے فوراً بعد سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اعلانات  کا جواب دیا ہے۔

ایردوان نے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ"جناب ِ صدر  انسانوں کی  سب  سے بڑی دشمن دہشت گردی  کا قلع قمع کیے جانے پر  جانوں کے تحفظ میں اضافہ ہوگا، یہ میرا پختہ یقین ہے کہ ہماری یہ مشترکہ کوشش خطے میں امن و استحکام کے قیام میں بارآور ثابت ہو گی۔"

واضح رہے کہ کل شام  ترک وزیر میولود چاوش  اولو کے آپریشن کو 5 دن کے وقفہ دینے کے اعلان  کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹویٹر  کے ذریعے صدرِ ترکی کا شکریہ ادا کیا تھا اور کہا تھا کہ "ترکی سے اچھی خبر موصول ہوئی ہے، اب لاکھوں  انسانوں کی جانیں بچ جائینگی۔"

 



متعللقہ خبریں